Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / کبڈی ورلڈ کپ 2016ء گجرات میزبان، اکٹوبر میں انعقاد

کبڈی ورلڈ کپ 2016ء گجرات میزبان، اکٹوبر میں انعقاد

نئی دہلی ، 22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن (آئی کے ایف) نے آج اعلان کیا کہ 2016ء ورلڈ کپ احمدآباد، گجرات میں منعقد کیا جائے گا۔ یہ ٹورنمنٹ 7 اکٹوبر سے 22 اکٹوبر تک کھیلا جائے گا۔ گجرات دنیا بھر کی 12 ٹیموں کا میزبان ہوگا، جن میں انڈیا، امریکہ، کناڈا، برطانیہ، آسٹریلیا، ایران، پولینڈ، پاکستان، بنگلہ دیش، کوریا، جاپان اور کینیا شامل ہیں۔ ان ممالک کو مدعو کرنے میں آئی کے ایف نے خصوصی طور پر اس بات کو ملحوظ رکھا کہ 2016ء کبڈی ورلڈ کپ کو اولمپک گیمز کے تمام پانچ جغرافیائی خطوں کا نمائندہ ایونٹ بنایا جائے۔

TOPPOPULARRECENT