Monday , December 11 2017
Home / سیاسیات / کبھی وزیر بنانے کی خواہش نہیں کی : سبرامنین سوامی

کبھی وزیر بنانے کی خواہش نہیں کی : سبرامنین سوامی

نئی دہلی 18 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی لیڈر سبرامنین سوامی نے کہا کہ حالیہ رد و بدل میں انہیں کابینی عہدہ نہ ملنے پر وہ متفکر نہیں ہوئے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ اگر وہ کسی دن کابینہ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے تو بھی حیرت نہیں ہوگی ۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی کابینی عہدہ کے حصول کیلئے جدوجہد نہیں کی ہے ۔ سبرامنین سوامی نے اپنی شریک حیات روکسنا سوامی کی تحریر کردہ کتاب کی رسم اجرائی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کابینی عہدہ نہ دینے میں کوئی غلط بات نہیں ہے ۔ در حقیقت اگر آپ وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کریں تو وہ بتائیں گے کہ میں نے کبھی بھی اس عہدہ کیلئے کوشش نہیں کی ہے ۔ میں نے انہیں رکن پارلیمنٹ بنانے کی بھی درخواست نہیں کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ تاہم اگر کسی دن انہیں مستقبل میں وزیر بنادیا جاتا ہے تب بھی انہیں حیرت نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یاد ہے کہ پارٹی صدر امیت شاہ نے انہیں کال کرکے بتایا تھا کہ انہیں ( سوامی کو ) پارلیمنٹ بھیجا جا رہا ہے ۔ اگر کل اسی طرح انہیں وزیر بنانے کی اطلاع دی جاتی ہے تب بھی انہیں کوئی حیرت نہیں ہوگی کیونکہ اگر آپ کی قسمت میں کوئی عہدہ ہے تو وہ آپ کو ضرور حاصل ہوگا ۔

 

TOPPOPULARRECENT