Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / کتاب اوراق ماضی کی آج رسم رونمائی تقریب

کتاب اوراق ماضی کی آج رسم رونمائی تقریب

سالار جنگ میوزیم میں مقرر ، جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : اردو مجلس کے زیر اہتمام جناب شاہد حسین زبیری سابق مختار کل و چیرمین نظامس پرائیوٹ اسٹیٹس کی تصنیف ’ اوراق ماضی ‘ کی رسم رونمائی ہفتہ 20 مئی کو شام 6 بجے تراب علی خاں بھون ، سالار جنگ میوزیم میں سر انجام پائے گی ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست جلسہ کی صدارت کریں گے ۔ مہمان خصوصی پروفیسر فیضان مصطفی وائس چانسلر نلسار یونیورسٹی آف لاء کتاب کی رسم رونمائی انجام دیں گے ۔ مہمانان اعزازی پروفیسر رحمت یوسف زئی ، پروفیسر نسیم الدین فریس ، نواب میر اصغر حسین ( نیونیسکو ) اور جناب سید امتیاز الدین کتاب پر تبصرہ پیش کریں گے ۔ مصنف نے اس کتاب میں ہزاگزالٹیڈ ہائی نیس والا شان نواب مکرم جاہ بہادر آصف جاہ نظام ہشتم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا ہے ۔ سجاد شاہد معتمد اردو مجلس نے خواتین و حضرات سے شرکت کی درخواست کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT