Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کتاب ضیائے مدینہ کی تقریب رسم اجراء و نعتیہ مشاعرہ

کتاب ضیائے مدینہ کی تقریب رسم اجراء و نعتیہ مشاعرہ

حیدرآباد۔6جون ( راست) ناظم تانڈوری کے بموجب شاعر محمد ضیاء الدین ضیا کے نعتیہ مجموعہ ’’ ضیائے مدینہ ‘‘ کی تقریب رسم اجراء و نعتیہ مشاعرہ زیراہتمام بزم آسمان ادب تانڈور 7جون بعد نماز مغرب مرشد درگاہ تانڈور میں منعقد ہوگا ۔ ادبی اجلاس کی نگرانی مولانا سیدعبدالغنی پاشاہ سجادہ نشین درگاہ شریف تانڈور کریں گے ۔ رسم اجراء بدست جناب سرد

حیدرآباد۔6جون ( راست) ناظم تانڈوری کے بموجب شاعر محمد ضیاء الدین ضیا کے نعتیہ مجموعہ ’’ ضیائے مدینہ ‘‘ کی تقریب رسم اجراء و نعتیہ مشاعرہ زیراہتمام بزم آسمان ادب تانڈور 7جون بعد نماز مغرب مرشد درگاہ تانڈور میں منعقد ہوگا ۔ ادبی اجلاس کی نگرانی مولانا سیدعبدالغنی پاشاہ سجادہ نشین درگاہ شریف تانڈور کریں گے ۔ رسم اجراء بدست جناب سردار سلیم انجام پائے گی ۔ نعتیہ مشاعرہ کی نگرانی ڈاکٹر محسن جلگانوی کریں گے ۔ ادبی اجلاس و نعتیہ مشاعرہ کی نظامت جناب اطیب اعجاز کریں گے ۔ بحیثیت مقررین ڈاکٹر محسن جلگانوی ‘ جناب سردار سلیم ‘ جناب اسلم فروشی ‘ جناب اطیب اعجاز ‘ جناب حلیم بابر ‘ جناب ناظم تانڈوری ادبی اجلاس میں خطاب کریں گے ۔ حیدرآباد سے مہمان شعراء کرام ڈاکٹر محسن جلگانوی‘ سردار سلیم ‘ اسلم فروشی‘ اطیب اعجاز‘ ڈاکٹر شکیل حیدر ‘ یوسف روش ‘ شاہ نواز ہاشمی ‘ ڈاکٹر خواجہ فرید الدین صادق ‘ گویند اکشے ‘ مفتی اختر ضیاء سمتی پوری ‘ سہیل عظیم کے علاوہ محبوب نگر سے مہمان شعراء کرام نور آفاقی ‘ ظہیر ناصری ‘ حلیم بابر ‘ صادق فریدی اور مقامی شعراء نعیم راہی‘ صدیق کوثر ‘ محسن عرفی ‘ ڈاکٹر مقصود ساجد ‘ ناظم تانڈوری ‘ فاروق ساحل ‘ قیوم یاور ‘ رفیق جگر کے علاوہ دیگر شعراء نعتیہ کلام پیش کریں گے ۔ محمد ضیاء الدین ضیا کی نعتیہ کتاب جو اطیب پبلشنگ ہاؤز حیدرآباد سے شائع ہوئی ہے ۔ اس کتاب کی رسم اجراء و نعتیہ مشاعرہ میں عاشقان رسولؐ سے شرکت کی پُرخلوص خواہش کی جاتی ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9885221835 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT