Saturday , December 15 2018

کتاب ’ فضائل و مناسک حج و عمرہ و زیارت النبیؐ ‘ کی رسم اجرائی

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : قاری محمد عبدالغفار قادری کی مرتب کردہ کتاب ’ فضائل و مناسک حج و عمرہ زیارت النبیؐ ‘ کی رسم اجرائی حافظ سید رؤف علی قادری ( صدر مدرس دارالعلوم عربیہ کورم پیٹ ) کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔ حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیب اصحاب کی تربیت کے لیے ایک خصوصی اجتماع کا اہتمام لبیک حج سوسائٹی محبوب نگر نے کیاتھا ۔ رائل فنکشن ہال محبوب نگر میں منعقدہ اس تقریب میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ تقریب کی صدارت جناب محمد غلام غوث صدر لبیک حج سوسائٹی کو سونپی گئی تھی ۔ مدعو مقررین جناب خواجہ فیض الدین نقشبندی ، محمد اسماعیل نقشبندی نے مناسک حج پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ اور حج بیت اللہ کی زیارت کرنے والے عازمین کو مشورہ دیا کہ وہ قاری محمد عبدالغفار قادری کی کتاب کا تفصیلی مطالعہ کریں جو ان کے لیے مفید و رہبر ثابت ہوگی ۔ خواہش مند حضرات اس کتاب کو حاصل کرنے کے لیے 9494017877 پر ربط کریں ۔ مذکورہ کتاب دکن ٹریڈرس چارمینار حیدرآباد ابو اسٹورس محبوب نگر پر بھی دستیاب ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT