Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کتا کاٹنے کے علاج کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت

کتا کاٹنے کے علاج کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت

دومل گوڑہ میں حیدرآباد ڈاگ بائٹ سنٹر اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح ، ڈاکٹر لکشما ریڈی کا خطاب

حیدرآباد ۔ /7 مئی (این ایس ایس) یہ کہتے ہوئے کہ عوام کو مرض لاحق ہونے سے قبل ہی خبردار اور چوکنا رہنا چاہئیے ۔ وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے کہا کہ محکمہ صحت کے ملازمین اور خانگی ہاسپٹلس کو اچھی صحت کو برقرار رکھنے کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنی چاہئیے ۔ وزیر صحت آج یہاں اندرا پارک کے قریب دومل گوڑہ میں حیدرآباد ڈاگ بائٹ سنٹر اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کرنے کے بعد مخاطب کررہے تھے ۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی جی کشن ریڈی اس پروگرام کے مہمان خصوصی تھے اور کواڑی گوڑہ کے کارپوریٹر لسیا نندیتا نے شمع روشن کی ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں بعض لالچی ڈاکٹرس پیسوں کی خاطر غیر ضروری سرجیکل آپریشنس کررہے ہیں اور عوام میں اس تعلق سے بیداری کا فقدان ہے جس کی وجہ وہ ایسے آپریشنس کررہے ہیں جن کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے خانگی دواخانوں کے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ عوام کی بے لوث خدمت کریں ۔ لکشما ریڈی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کئے جانے والے کئی اقدامات کے باوجود ریبیز کے بارے میں بیداری کا فقدان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کتا کاٹنے کے بعد کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT