Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کتھلا پور میں تلنگانہ جاگرتی کی رکنیت سازی مہم

کتھلا پور میں تلنگانہ جاگرتی کی رکنیت سازی مہم

کتھلا پور۔/6ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جاگرتی پواتا اڈھاک ڈسٹرکٹ کو کنوینر جی ملیش نے کہا کہ عوام کی خدمت کے سلسلہ میں تلنگانہ جاگرتی ہر ممکنہ کوشش کررہی ہے۔ ملاپور منڈل ویم پلی، وینکٹا راؤ پیٹ میں تلنگانہ جاگرتی کے زیر اہتمام چہارشنبہ کے دن منعقدہ ممبر سازی مہم میں جی ملیش نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اور خواتین میں بیدار

کتھلا پور۔/6ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جاگرتی پواتا اڈھاک ڈسٹرکٹ کو کنوینر جی ملیش نے کہا کہ عوام کی خدمت کے سلسلہ میں تلنگانہ جاگرتی ہر ممکنہ کوشش کررہی ہے۔ ملاپور منڈل ویم پلی، وینکٹا راؤ پیٹ میں تلنگانہ جاگرتی کے زیر اہتمام چہارشنبہ کے دن منعقدہ ممبر سازی مہم میں جی ملیش نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اور خواتین میں بیداری پیدا کرنے تلنگانہ جاگرتی کا بنیادی مقصد ہے اور ان مقاصد کی تکمیل کیلئے تلنگانہ جاگرتی ممبر سازی مہم کی جارہی ہے۔ گاؤں میں عوام کو بیدار کرتے ہوئے حکومت کی اسکیمات فلاحی پروگرامس کو عوام کو بیدار کرتے ہوئے حکومت کی اسکیمات فلاحی پروگرامس کو عوام تک پہنچانے کیلئے تلنگانہ جاگرتی خصوصی اقدامات کررہی ہے۔ یوتھ منڈل کنوینر جی بھومیشور، ملا پور ٹاؤن کنوینر جی راجندر، بھاگیہ لکشمی ،کے گنگادھر، ایم گوپال سرینواس نے اس تقریب میں حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT