Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کتھلا پور میں ٹی آر ایس کی انتخابی مہم

کتھلا پور میں ٹی آر ایس کی انتخابی مہم

کتھلا پور 5 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سی ایچ رمیش بابو رکن اسمبلی ویملواڑہ نے میڈ پلی کٹلہ کنٹہ ، کونڈہ پور، کاچرام بھیماورم ،گووندارم میں زیڈ پی ٹی سی امیدوار ٹی آر ایس پارٹی شریمتی ایس گتیا کے ہمراہ انتخابی مہم میں حصہ لیا ۔ انہوں نے عوام سے تلنگانہ کی تعمیر نور کے سلسلے میں ٹی آر ایس پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ ٹی آر ایس پا

کتھلا پور 5 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سی ایچ رمیش بابو رکن اسمبلی ویملواڑہ نے میڈ پلی کٹلہ کنٹہ ، کونڈہ پور، کاچرام بھیماورم ،گووندارم میں زیڈ پی ٹی سی امیدوار ٹی آر ایس پارٹی شریمتی ایس گتیا کے ہمراہ انتخابی مہم میں حصہ لیا ۔ انہوں نے عوام سے تلنگانہ کی تعمیر نور کے سلسلے میں ٹی آر ایس پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ ٹی آر ایس پارٹی کے اقتدار میں آتے ہی کسانوں کو 9 گھنٹے برقی سربراہی ایک لاکھ تک مہیلا کسانوں کو قرضوں کی معافی ، منڈل کو 50 کروڑ سے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ، مکانوں کی تعمیر کیلئے 3 لاکھ روپئے ،ضعیفوں کو ایک ہزار معذور افراد کو 1500 روپئے وظیفہ کی منظوری ،ہر ایک کو مفت طبی سہولت کی فراہمی کے جی سے پی جی تک مفت تعلیم کا انتظام،بافندوں کو قرض کی معافی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ 10 اصلاع کو 23 اضلاع بنائے جائیں گے ۔ نوجوانوں کو ایک لاکھ روزگاری کے موقع فراہم کئے جائیں گے ۔ کنٹراکٹ ملازمین کو پرمنٹ کرنے کا تیقن دیا ۔ ان کے ہمراہ ٹی آر ایس قائدین بیجاراپور لکشمی،ٹی لکشمی، ویملا واکرہ گنگا راجم،کتا سجتا انکام ساگر دیگر قائدین شامل تھے۔

TOPPOPULARRECENT