Wednesday , October 17 2018
Home / Top Stories / کتھوا عصمت ریزی پر خاموش کے لئے پرکاش راج نے امتیابھ بچن کو’’بزدل ‘‘قراردیا۔

کتھوا عصمت ریزی پر خاموش کے لئے پرکاش راج نے امتیابھ بچن کو’’بزدل ‘‘قراردیا۔

بنگلورو۔جموں کشمیر کے ضلع کتھوا میں اٹھ سال کی معصوم کی عصمت ریزی اور بے رحمانہ قتل واقعہ پرکرناٹک کے ممتاز فلم اداکار اور سماجی کارکن پرکاش راج نے بالی ووڈ میگااسٹار اور اپنے ساتھی امتیابھ بچن کو ’’ بزدل ‘‘ قراردیا ۔صحافی برکھا دت سے بات کرتے ہوئے53سالہ اداکار نے کہاکہ’’ میں ان سے درخواست کرتا ہوں‘ یہ میرا حق ہے ‘ ان کی آواز میں بہت طاقت ہے۔ میں چاہتاہوں وہ بات کریں۔ انہو ں نے صرف اتنا کہا۔’

انہوں نے صرف اتنا کہا میں بات کرنا نہیں چاہتا‘۔ مگر سر یہ بہت غلط ہے آپ کو بات کرنا چاہئے۔کیونکہ کتھوا عصمت ریزی میرے لئے یہ کسی مذہب سے تعلق رکھنے والے ایسا کیاہے کا معاملہ نہیں ہے۔

مگر یہ ا س وجہہ سے کیا گیا ہے کہ کچھ لوگوں وہ مقام چھوڑنے کے لئے مجبور کیاجائے۔ اور اس لئے کیونکہ ان کا تعلق آپ کی پارٹی ہے ‘ آ پ ان کے لئے کھڑے ہوجائیں گے ‘ ان کے لئے احتجاج کریں گے‘ایسا نہیں ہونا چاہئے‘‘۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ سینئر بچن سے کتھوا عصمت ریزی او رقتل کیس میں کس بات کی توقع رکھتے ہیں تو جواب میں پرکاش راج نے کہاکہ’’ میں ان ( بچن) سے چاہتاہوں کہ اس کو روکنے کے لئے کہیں‘۔جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ ہندی سنیما کی مشہور شخصیت بات نہیں کرنا چاہتے تو آپ فکر مند کیوں ہیں‘ ایوار ڈ یافتہ اداکار نے کہاکہ’’ یہ میری درخواست ہے۔

میں بطور اداکار سماج کے تئیں ہماری بھی کچھ ذمہ داریا ں ہیں۔ جب ارٹسٹ ہی بزدل بن جائے گاتو ہم سوسائٹی کو بزدل بنانے کے ذمہ دار ٹہرائے جائیں گیں‘‘۔جب صحافی نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ بچن کو بزدل سمجھ رہے ہیں ‘ راج نے جواب دیا کہ’’ ہاں میں سمجھتاہوں۔ اس سے میرا کیافائدہ؟وہ جوہیں اس کا میں احترام کرتاہوں مگر میں ان سے گذار ش کررہاہوں کہ ہاتھ سے ہاتھ ملائیں یہ نہایت ضروری ہے۔

آپ کسی پارٹی کے خلاف بات نہیں کررہے ہیں۔ آپ ایک مسئلہ پر بات کررہے ہیں‘ ایک سونچ جو ملک کے لئے صحیح نہیں ہے‘۔انہو ں نے مزیدکہاکہ’’ میں بڑھنا چاہتاہوں‘ آپ( بچن) کیوں نہیں محسوس کرتے ہیں اتنے طاقتور ہیں کہ کوئی آپ کا نقصان نہیں پہنچاسکتا۔ا

نہوں نے مجھ سے کہاتھا کہ’’ پرکاش تم نے سب کچھ کھودیا۔ میں ان سے کہتاہوں مجھے ایک ماہرمعیشت کے طور پر نہیں پوچھیں۔ میرے پاس کھونے کے لئے بہت کچھ ہے‘۔

کتھوا عصمت ریزی او رقتل معاملہ پر قبل ازیں پوجا بھٹ نے بھی بگ بی کو تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔

اپنی آنے والی فلم 102ناٹ اؤٹ کے ایک گانے کی لانچنگ کے موق عپر بچن کو بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤکے سفیر بھی ہیں نے ایک صحافی کی جانب سے کتھوا عصمت ریزی او رقتل واقعہ پر تبصرے کے لئے کہاتھا تو انہو ں نے بڑی آسانی کے ساتھ جواب دیتے ہوئے کہاتھا کہ’’ مجھ اس موضوع بات کرنے میں تکلیف ہوتی ہے‘ لہذا اس موضوع کو اچھالو مت‘‘۔

TOPPOPULARRECENT