Thursday , July 19 2018
Home / Top Stories / کتھوا کے بعد سورت میں ایک 9سال کی معصوم بنی درندگی کا شکار‘جسم پر 86زخموں کے ضربات

کتھوا کے بعد سورت میں ایک 9سال کی معصوم بنی درندگی کا شکار‘جسم پر 86زخموں کے ضربات

سورت( گجرات)۔ ملک میں جہاں پر بے رحمی کے ساتھ جموں او رکشمیر کے کتھوا میں ایک اٹھ سالہ بچی کی اجتماعی عصمت ریزی اور قتل احتجاج کیاجارہا ہے ‘ ایک اور دل کو دہلادینے والا واقعہ سامنے آیا جس میں نو سال کی ایک معصوم کی نعش ملی جس پر 86زخموں کے ضربات ہیں اور نیوز ایجنسی اے این ائی کی رپورٹس کے مطابق اس معصوم کے جسم کے خانگی حصوں پر بھی زخموں کے نشان ہیں۔

اپریل6کے روز پولیس کو سورت کے بیہستا ن علاقے میں واقعہ کرکٹ میدان کے پاس سے معصوم کی نعش ملی جس پر زخموں کے نشان تھے۔ پانچ گھنٹے طویل پوسٹ مارٹم سے اس بات کی جانکاری حاصل ہوئی ہے کہ متوفی معصوم کو اٹھ دنوں تک مسلسل اذیت دی گئی اور عصمت لوٹی گئی جس کی وجہہ سے اس کی موت ہوگئی۔لڑکی کی اب تک شناخت نہیں ہوئی ہے اور نعش کا کوئی بھی دعویدار اب تک آگے نہیں آیا ہے۔\

اب تک اس بات کا بھی علم نہیں ہے معصوم کا قاتل کون ہے۔ پولیس گمشدہ لوگوں کی فہرست جانچ رہی ہے۔سیول اسپتال کے فارنسک ہیڈ گنیش گاویکر نے کہاکہ’’ لڑکی کے جسم پر 86زخموں کے ضربات ہیں۔ فارنسک ٹیم اس بات کے بھی جانچ کررہی ہے کہ لڑکی کو نشہ ور دواء کھلائی گئی تھی یا نہیں‘‘۔ پولیس انسپکٹر بی کے جھالا نے کہاکہ’’ اٹھ روز گذ رجانے کے بعد بھی متوفی لڑکی کے والدین کی نشاندہی نہیں ہوسکی۔

پولیس کا ماننا ہے کہ کسی او رمقام پر اس کاقتل کیاگیا اور یہاں پر نعش لاکر پھینکی گئی ہے۔ متوفی کی تصوئیر پولیس کنٹرول روم کوروانہ کی جاچکی ہے تاکہ متوفی کی شناخت کے عمل کو آگے بڑھایاجاسکے‘‘۔

پولیس نے کہاکہ عصمت ریزی اورقتل کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس نے اس کیس میں جانکاری دینے والوں کو بیس ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیاہے۔ درایں اثناء بالی ووڈ ستاروں نے کتھوا عصمت ریزی او رقتل کیس میں اپنی برہمی کے اظہار کے ساتھ سوشیل میڈیا پر تصوئیریں او رٹوئٹ پوسٹ کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT