Wednesday , April 25 2018
Home / Top Stories / کتھوعہ اناؤ واقعہ کے خلاف سیول سوسائٹی کا احتجاج

کتھوعہ اناؤ واقعہ کے خلاف سیول سوسائٹی کا احتجاج

نئی دہلی ۔ 16 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) طلبہ و طالبات ، وکلاء نیز غیر سکراری تنظیموں سمیت سیول سوسائٹی کے لوگوں نے کتھوعہ اور اناؤ میں کمسن بچوںکی اجتماعی آبرو ریزی اور قتل کے قصورواروں کو سزا دینے کا مطالبہ کرنے اور نفرت کی سیاست کے خلاف کل یہاں زبرست مظاہرہ کر کے اترپردیش کی یوگی حکومت اور کتھوعہ میں عصمت ریزی کے ملزمین کے دفاع میں منعقدہ ریالی میں شامل ہونے والے بی جے پی کے دونوں وزراء کو فوری برخواست کرنے کے ساتھ ساتھ مہلوکین کے اہل خانہ کو تحفظ دینے کی اپیل کی ۔ ’ناٹ ان مائی نیم ‘ کے بینر تلے بڑی تعداد میں سیول سوسائٹی کے لوگوں نے یہاں پارلیمنٹ اسٹریٹ پر مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر ایک اجتماع منعقد کیا گیا جسے مختلف مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ آبروریزی کے ملزمین کو بچانے اور اناؤ میں آبرو ریزی کی شکار متاثرہ کے والد کی پولیس حراست میں موت میں یوگی حکومت کے ملوث ہونے کو دیکھتے ہوئے اسے فوری برخواست کیا جانا چاہئے ۔ کتھوعہ میں بکروال کمیونٹی کی آٹھ سالہ بچی کی آبرو ریزی اور قتل کے ملزمین کو بچانے کیلئے ہندو ایکتا منچ کی ریالی میں شامل ہونے والے بی جے پی کے دو وزیروں کو بھی فوری طور پر برطرف کرنے کا مطالبہ کیا جانا چاہئے ۔ ہندو ایکتا منچ کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو فوری گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔ کتھوعہ اور اناؤ کے متاثرین کے اہل خانہ کو فوری طور پر تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ان کے کیس کی پیروی کیلئے سب سے زیادہ صلاحیت یافتہ استغاثہ ٹیم کی خدمت مہیا کرانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
سرکاری عہدیدار نے اس کی اطلاع دی۔

TOPPOPULARRECENT