Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کتہ گوڑم اور بھدرا چلم کے درمیان ایرپورٹ تعمیر کرنے کی ہدایت

کتہ گوڑم اور بھدرا چلم کے درمیان ایرپورٹ تعمیر کرنے کی ہدایت

حیدرآباد ۔ 14 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے کتہ گوڑم اور بھدرا چلم کے درمیان ایرپورٹ تعمیر کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ چیف منسٹر نے آج پرگتی بھون میں یادادری اور بھدارادی منادر کی ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ اس اجلاس میں ریاستی وزراء ٹی ناگیشور راؤ ، اندرا کرن ریڈی ، این نرسمہا ریڈی ، جے کرشنا راؤ نے حصہ لیا ۔ منادر کی تعمیری کاموں ، نقشوں کا چیف منسٹر کے سی آر نے جائزہ لیتے ہوئے اس میں معمولی تبدیلیاں کرنے کی وزراء اور عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ بھدارادری مندر کے حدود میں کلیانا منڈپم ، شاپنگ کامپلکس ، گیسٹ ہاوز تعمیر کرنے کی ہدایت دی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ان مذہبی مقامات تک عوام کو پہونچنے کے لیے حکومت کی جانب سے سڑکوں کی تعمیرات پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ کتہ گوڑم اور بھدرا چلم کے درمیان ایرپورٹ تعمیر کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ریلوے نے کتہ گوڑم سے بھدرا چلم تک ٹرین کی توسیع کے لیے تجاویز پیش کی ہے ۔ دریائے گوداوری میں ہمیشہ پانی کو جمع رکھنے والے پراجکٹس تعمیر کیے جارہے ہیں ۔ جس سے بھکتوں کے لیے کشتی میں سوار ہونے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی ۔ چیف منسٹر نے یادادری ، ویملواڑہ ، بھدرا چلم کے طرز پر باسرا مندر کی ترقی کا پلان تیار کرنے کی وزراء کو ہدایت دی ۔۔

TOPPOPULARRECENT