Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کتے کے حملے سے بچنے ورکرس عمارت سے کود پڑے

کتے کے حملے سے بچنے ورکرس عمارت سے کود پڑے

دو مزدور فوت ۔ تیسرا شدید زخمی ۔ وشاکھا پٹنم میں واقعہ
وشاکھا پٹنم 9 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) وشاکھا پٹنم میں ایک پالتو کتے کے حملے سے بچنے کیلئے تین افراد نے ایک عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگادی جس کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرا شدید زخمی ہوگیا ۔ کہا گیا ہے کہ للیتا نگر علاقہ میںایک اپارٹمنٹ کی تیسری منزل پر پانچ ورکرس فرنیچر کی پالشنگ کے کام میں مصروف تھے ۔ بلڈنگ کے مالک ایم رام بابو کا پالتو کتا جرمن شیفرڈ اچانک ان پر حملہ آور ہوا ۔ کتے کے حملے سے بچنے کیلئے دو ورکرس نے کمرے کو اندر سے بند کرلیا جبکہ دوسرے تین نے بالکنی سے نیچے چھلانگ لگادی ۔ پولیس نے عینی شاہدین کے حوالے سے یہ بات بتائی ۔ ایک ورکر سی گوپی 28 سال برسر موقع ہلاک ہوگیا کیونکہ اس کے سرپر شدید زخم آئے تھے جبکہ ایک اور ورکر حسین ولی دواخانہ میں دوران علاج جانبر نہ ہوسکا ۔ تیسرا ورکر بی سرینواس ہاسپٹل میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے ۔ یہ تینوں اکیا پالیم علاقہ کے ساکن بتائے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT