Thursday , June 21 2018
Home / دنیا / کثیر المنزلہ پارکنگ میں آتشزدگی سے 1400گاڑیاں خاکستر

کثیر المنزلہ پارکنگ میں آتشزدگی سے 1400گاڑیاں خاکستر

لندن ،یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شمال مغربی برطانیہ کے لیورپول شہر کے ایک کثیرالمنزلہ کار پارکنگ میں آگ لگنے سے 1400 گاڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں۔ شدید دھند میں گھري ارد گرد کی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے .لیور پول ایکوا یرینہ کے کار پارکنگ ایریا میں آگ لگنے کے باعث سیکڑوں گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں، تمام قریبی عمارتوں کو خالی کرالیا گیا ہے ۔سال نوپر لگنے والی اس آگ میں1400گاڑیوں کے جل جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔فائر حکام کے مطابق 12فائر انجن نے آگ پر قابو پانے کے لئے نبرد آزماہیں۔ انٹرنیشنل ہارس شو شدید متاثرہوا جبکہ عہدیداران کے مطابق کچھ گھوڑوں کو کارپارکنگ ایریا سے ایرینا منتقل کرنا پڑا ۔ذرائع کے مطابق آگ ہارس شو سے قبل پارکنگ میں لگی اور کثیر المنزلہ پارکنگ تک پھیل گئی،آگ کے باعث بین الااقوامی ہارس شو کو منسوخ کردیا گیا ہے اور منتظمین کا کہنا ہے کہ تمام افراد اور گھوڑے محفوظ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT