Sunday , November 19 2017
Home / سیاسیات / کجریوال، سیسوڈیا کے خلاف 14 ستمبر کو وضع الزامات

کجریوال، سیسوڈیا کے خلاف 14 ستمبر کو وضع الزامات

نئی دہلی۔23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے آج چیف منسٹر اروند کجریوال اور ان کے نائب منیش سیسوڈیا کے خلاف ہتک عزت کی فوجداری شکایت میں وضع الزامات کے لیے 14 ستمبر کی تاریخ مقرر کی۔ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ وجئے کمار جھا نے کجریوال اور سیسوڈیا کی عرضی کو سماعت کے لیے قبول کیا، جنہیں آج حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی تھی۔ دونوں نے آج کے لیے شخصی حاضری سے استثنا چاہا۔ یہ دو عام آدمی پارٹی قائدین کے علاوہ عدالت اس کیس میں یوگیندر یادو کے خلاف بھی الزامات وضع کرے گی۔

ریل پٹری کے قریب تین بم برآمد
جے پور،23 اگست(سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے سرحدی جیسلمیر ضلع کے لاٹھی تھانہ علاقے میں ریل کی پٹریوں کے نزدیک زندہ بم ملنے سے سنسنی پھیل گئی ۔ جیسلمیر کے ایس پی گورو یادو نے بتایا کہ کچھ گاوں والوں کو آج تھانہ علاقے کے اوگنیا کے نزدیک ریل کی پٹریوں کے قریب بم نما چیز ملی۔ اس اطلاع پر موقع پر پولیس تعینات کرنے کے ساتھ ہی بم کو ناکارہ بنانے اور ڈاگ اسکواڈ کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریل پٹریوں کے نزدیک تین بم ملے ہیں جس میں سے غالباً ایک پھٹا ہوا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ لاٹھی تھانہ علاقے میں فوج کا فائرنگ رینج بھی ہے اور غالباً فوج کے مشق کے دوران وہاں سے چلائے گئے بم پڑے ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ بموں کی جانچ کرنے کیلئے فوج کو بھی مطلع کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT