Wednesday , December 19 2018

کجریوال اور بیدی نے پُرسکون دن گذارا

نئی دہلی۔ 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایسے وقت جب ساری دہلی دَم سادھے اسمبلی انتخابات کے نتیجوں کا انتظار کررہی ہے ، عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال نے آج اپنے خاندان کے ارکان کے ساتھ پرسکون صبح گذاری جبکہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کا ایک بڑا ہجوم کاؤشنبی میں واقع کجریوال کی رہائش گاہ کے باہر ان کا منتظر تھا۔ اس شخص نے جو ایگزٹ پ

نئی دہلی۔ 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایسے وقت جب ساری دہلی دَم سادھے اسمبلی انتخابات کے نتیجوں کا انتظار کررہی ہے ، عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال نے آج اپنے خاندان کے ارکان کے ساتھ پرسکون صبح گذاری جبکہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کا ایک بڑا ہجوم کاؤشنبی میں واقع کجریوال کی رہائش گاہ کے باہر ان کا منتظر تھا۔ اس شخص نے جو ایگزٹ پولس کی پیش قیاسی کے مطابق دہلی کا آئندہ چیف منسٹر قرار دیا گیا ہے، کئی ہفتوں کی انتھک مصروفیات کے بعد آج صبح پورے سکون و اطمینان کے ساتھ ایک شوہر اور ایک باپ کی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ وقت گذارا۔ کجریوال کی ایک لڑکی آئی آئی ٹی دہلی کی طالبہ ہے۔ کجریوال نے ٹوئٹر پر پوسٹ کردہ پیام میں اپنے ورکروں کو مشورہ دیا کہ ’’آپ بھی دو دن آرام کریں۔ اپنے خاندان کے ساتھ وقت گذاریں۔ سوئس، مراقبہ (یوگا گیان دھیان) کریں، فلمیں دیکھیں، خدا آپ پر کرم فرمائی کرے‘‘۔ شہر کے دوسرے کونے میں چیف منسٹر کے عہدہ کیلئے بی جے پی امیدوار نے بھی پرسکون انداز میں اپنادن گذارا ۔ انہوں نے اپنی آواز کو مکمل طور پر آرام دیا، جنہیں گلے میں خراش کی شکایت تھی۔ بیدی نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا اور کہا ’’صبح الخیر دہلی! ہر دن نیا دن ہوتا ہے۔ ایک ہی بات یقینی اور قابل قیاس ہوتی ہے جو طلوع آفتاب ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT