Tuesday , December 11 2018

کجریوال اور سسوڈیہ کو حاضر عدالت ہونے کی ہدایت

نئی دہلی۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال اور دیگر دو عام آدمی پارٹی قائدین بشمول ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیہ کو آج عدالت نے ہدایت دی کہ وہ آج دن میں بعدازاں ہتک عزت فوجداری مقدمہ کے سلسلے میں عدالت میں پیش ہوں۔ عدالت نے کہا کہ انہیں حاضری سے استثنیٰ دینے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ میوری سنگھ نے آج کج

نئی دہلی۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال اور دیگر دو عام آدمی پارٹی قائدین بشمول ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیہ کو آج عدالت نے ہدایت دی کہ وہ آج دن میں بعدازاں ہتک عزت فوجداری مقدمہ کے سلسلے میں عدالت میں پیش ہوں۔ عدالت نے کہا کہ انہیں حاضری سے استثنیٰ دینے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ میوری سنگھ نے آج کجریوال، سسوڈیہ اور یوگیندر یادو کی غیرحاضری کا سخت نوٹ لیتے ہوئے کہا کہ ان کی نظر میں قانون کا کوئی احترام نہیں ہے۔ عام آدمی پارٹی کے تینوں قائدین نے آج شخصی حاضری سے استثنٰی دینے کی درخواست پیش کی تھی اور کہا تھا کہ چونکہ وکلاء ہڑتال پر ہیں اور مقدمہ اہم مرحلہ پر ہے چنانچہ وکیلوں کی موجودگی ضروری ہے۔ مقدمہ مجسٹریٹ سنگھ کے اجلاس پر پیش کیا گیا تھا۔ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ منیش گرگ نے جن کی عدالت میں قبل ازیں یہ مقدمہ جاری تھا، آج رخصت پر تھے۔ عدالت نے قبل ازیں کجریوال، سسوڈیہ اور یوگیندر یادو کو ہدایت دی تھی کہ وہ آج کسی بھی قیمت پر عدالت میں پیش ہوں، کیونکہ فردِ جرم پیش کرنے اور اس مسئلہ پر احکام کا اجراء تاخیر کا شکار ہورہا ہے۔ سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ استثنیٰ کی درخواست میں ایسی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی جس کی بناء پر تینوں قائدین کو حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT