Wednesday , December 12 2018

کجریوال اور سیسوڈیہ کی عدالت میں حاضری

نئی دہلی 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال اور ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیہ آج تحقیر عدالت مقدمہ کے سلسلہ میں عدالت میں پیش ہوئے۔ سابق مرکزی وزیر کپل سبل کے فرزند امیت سبل نے اِن کے خلاف فوجداری تحقیر عدالت کی شکایت درج کرائی تھی۔ کجریوال، سیسوڈیہ، مشہور ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن اور شاذیہ علمی جنھوں نے عام آدمی پار

نئی دہلی 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال اور ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیہ آج تحقیر عدالت مقدمہ کے سلسلہ میں عدالت میں پیش ہوئے۔ سابق مرکزی وزیر کپل سبل کے فرزند امیت سبل نے اِن کے خلاف فوجداری تحقیر عدالت کی شکایت درج کرائی تھی۔ کجریوال، سیسوڈیہ، مشہور ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن اور شاذیہ علمی جنھوں نے عام آدمی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے، آج میٹرو پولیٹین مجسٹریٹ سنیل کمار شرما کے روبرو پیش ہوئے جنھوں نے سبل کا بیان قلمبند کرایا۔ جیسے ہی عدالت میں کارروائی شروع ہوئی، ایڈوکیٹ راہول مہرا نے ملزمین کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے درخواست کی کہ کجریوال اور سیسوڈیہ کو شخصی حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT