Friday , December 15 2017
Home / Top Stories / کجریوال دروغ گوئی میں مصروف : ارون جیٹلی

کجریوال دروغ گوئی میں مصروف : ارون جیٹلی

عام آدمی پارٹی کے الزامات مسترد ، اتوار کو ڈی ڈی سی اے میں کرپشن کی سماعت:کیرتی آزا
نئی دہلی ۔ /17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے عام آدمی پارٹی پر جوابی وار کرتے ہوئے ڈی ڈی سی اے کے امور میں ان پر عائد بے قاعدگیوں کے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ چیف منسٹر کجریوال کی خود ان کی جانب سے توجہ ہٹانے کیلئے پروپگنڈہ کی ایک ٹیکنک ہے ۔ وہ دروغ گوئی میں مصروف ہیں ۔ جیٹلی نے اپنے بلاک پر ذرائع ابلاغ سے خطاب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ کجریوال نے سی بی آئی کی ان کے پرنسپال سکریٹری راجیندر کمار کے خلاف کارروائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسلسل جھوٹے پروپگنڈہ کی مہم ان کے خلاف شروع کردی ہے ۔ ان کے الزامات میں ذرہ برابر بھی سچائی نہیں ہے ۔ وہ اخلاق کی تمام حدود کی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔ ان پر عائد کئے ہوئے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے ارون جیٹلی نے کہا کہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں ۔ انہیں احساس ہورہا ہے کہ انہیں بھی جوابی الزامات عائد کرنا چاہئیے تھا ۔ تاہم ان کے الزامات غیر واضح یا بے بنیاد نہ ہوتے ۔ یو پی اے حکومت نے کہا کہ شکایات کی تعین مدت کے ساتھ تحقیقات کروائی گئی تھیں اور /21 مارچ 2013 ء کو  تفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی تھی ۔ بی جے پی نے مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کو مرکزی وزیر فینانس پر عائد الزامات کا جواب دینے کیلئے مقرر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ارون جیٹلی کا سیاسی کیرئیر بالکل بیدار ہے ۔ مغربی بنگال اور بہار کے چیف منسٹرس کی کجریوال کو تائید کے بارے میں ارون جیٹلی نے کہا کہ انہیں خود اپنا محاسبہ کرنا چاہئیے اور چیف منسٹر دہلی کی لفاظی سے بے تعلقی اختیار کرنی چاہئیے ۔ دریں اثناء کیرتی آزاد نے کہا کہ وہ اتوار کے دن ڈی ڈی سی اے میں کرپشن کے معاملے کی سماعت کریں گے ۔ بی جے پی نے آج اپنے رکن پارلیمنٹ کیرتی آزاد سے ربط پیدا کرتے ہوئے جو ارون جیٹلی کی مخالفت کیلئے مشہور ہیں انہیں ڈی ڈی سی اے میں کرپشن کے معاملے کا جائزہ لینے کیلئے ان سے خواہش کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT