Monday , November 20 2017
Home / سیاسیات / کجریوال نے بطور چیف منسٹر کوئی غلطی نہیں کی: انا ہزارے

کجریوال نے بطور چیف منسٹر کوئی غلطی نہیں کی: انا ہزارے

رالے گاؤں سدھی ۔ 17جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجی کارکن اناہزارے نے اپنے سابق پیرو اروند کجریوال کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت چیف منسٹر دہلی انہوں نے کوئی غلط اقدام نہیں کیا ۔ ہزارے نے کہا کہ کجریوال بے داغ کردار کے مالک ہیں اور مثالی شخصیت ہیںجنہوں نے سیاست کے بارے میں عام آدمی کے نظریہ کو تبدیل کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کجریوال ہندوستان میں کرپشن مخالف تحریک کے دوران اُن کے ساتھی رہ چکے ہیں ‘ انہیں سیاست میں اچھے لوگوں کو اپناساتھی بنانے کا چیلنج درپیش ہے ۔ وہ دیانتدار اور شفاف آدمی ہے ۔ منیش سسوڈیا بھی مخلص مثالی شخصیت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ملک کی سیاست کو پیسہ کی طاقت کے اثر و رسوخ سے آزاد ہوتے دیکھوں ۔سرگرم سیاست میںشمولیت اور سیاسی پارٹی کے قیام کے فیصلے کے بعد کجریوال اور انا ہزارے میں اختلافات پیداہوگئے تھے اور دونوں نے اپنی راہیں الگ کرلی تھیں ۔

کانگریس کے جی ایس ٹی بل پر اعتراضات نامناسب:وینکیا
نئی دہلی ۔17جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اس کے جی ایس ٹی بل کی منظوری پر اعتراضات نامناسب ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس مسودہ قانون کی تمام دفعات اہم ہے  ۔ یوپی اے نے خود ہی یہ مسودہ قانون پیش کیاتھا جب کہ وہ برسراقتدار تھی ۔ کانگریس نے ٹیکسیس پر تحدید کی شرط پیش کی ہے ۔ راہول گاندھی نے کل اپنی تقریر میںاس کا تذکرہ کیا تھا ۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ حکومت اس سے اتفاق کرچکی ہے اس لئے اب یہ کانگریس کی ذمہ داری ہے کہ وہ منصفانہ اور شفاف اقدام کرتے ہوئے اس مسودہ قانون کی منظوری میں مدد کرے ۔

TOPPOPULARRECENT