Saturday , January 20 2018
Home / سیاسیات / کجریوال ودودھرا سے مودی کیخلاف امیدوار نہیں

کجریوال ودودھرا سے مودی کیخلاف امیدوار نہیں

احمدآباد 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال ودودھرا سے نریندر مودی کے خلاف مقابلہ نہیں کریں گے۔ وہ صرف ایک ہی نشست سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔ عام آدمی پارٹی گجرات کے کنوینر سکھدیو پٹیل نے کہاکہ کجریوال صرف وارناسی سے مودی کے خلاف امیدوار ہوں گے۔ اِسی دوران شمال مغربی دہلی کی عام آدمی پارٹی امیدوار راکھی بر

احمدآباد 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال ودودھرا سے نریندر مودی کے خلاف مقابلہ نہیں کریں گے۔ وہ صرف ایک ہی نشست سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔ عام آدمی پارٹی گجرات کے کنوینر سکھدیو پٹیل نے کہاکہ کجریوال صرف وارناسی سے مودی کے خلاف امیدوار ہوں گے۔ اِسی دوران شمال مغربی دہلی کی عام آدمی پارٹی امیدوار راکھی برلا نے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے دوران منقولہ اثاثہ جات 1.6 لاکھ بتائی ہے جبکہ چاندنی چوک سے مقابلہ کرنے والے اشوتوش نے اپنی دولت 8 کروڑ بتائی ہے۔ مشرقی دِلّی کے امیدوار راج موہن گاندھی نے بھی اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ جن کی آمدنی 7 لاکھ بتائی گئی ہے۔ جبکہ اِن کے غیر منقولہ اثاثہ جات اور ٹاملناڈو میں زرعی اراضی جملہ 15 لاکھ کی ہے۔ گجرات میں عام آدمی پارٹی کے مزید تین امیدواروں کونامزد کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT