Wednesday , September 19 2018
Home / Top Stories / کجریوال پر ارکان کی ’’خریدوفروخت‘‘ کا الزام

کجریوال پر ارکان کی ’’خریدوفروخت‘‘ کا الزام

نئی دہلی ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) خانہ جنگی میں گھری ہوئی عام آدمی پارٹی نے آج سابق پارٹی رکن اسمبلی نے دوہرا وار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے 6 کانگریس ارکان اسمبلی کو گذشتہ سال تشکیل حکومت کیلئے خریدنے کی کوشش کی تھی جبکہ ممبئی کی مشہور شخصیت انجلی دمانیہ نے پارٹی سے ترک تعلق کرلیا تھا۔ پارٹی کے سابق ر

نئی دہلی ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) خانہ جنگی میں گھری ہوئی عام آدمی پارٹی نے آج سابق پارٹی رکن اسمبلی نے دوہرا وار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے 6 کانگریس ارکان اسمبلی کو گذشتہ سال تشکیل حکومت کیلئے خریدنے کی کوشش کی تھی جبکہ ممبئی کی مشہور شخصیت انجلی دمانیہ نے پارٹی سے ترک تعلق کرلیا تھا۔ پارٹی کے سابق رکن اسمبلی راجیش گرگ نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا کانگریس ارکان اسمبلی سے ربط برقرار رکھے ہوئے تھے تاکہ انہیں دوسری سیاسی پارٹی قائم کرنے کی ترغیب دے سکیں جو عام آدمی پارٹی کو باہر سے تائید فراہم کرے کیونکہ کجریوال اسمبلی انتخابات کا سامنا کرنے تیار نہیں تھے۔ دریں اثناء گرگ نے ایک آڈیو ٹیپ میں جو مبینہ طور پر کجریوال اور سابق رکن اسمبلی کی بات چیت پر مشتمل ہے، الزامات عائد کئے کہ عام آدمی پارٹی قائد کانگریس میں پھوٹ ڈالنے کے بارے میں بات چیت کررہے تھے۔ سابق اسمبلی میں کانگریس کے 8 ارکان تھے اور مخالف انحراف قانون سے بچنے کیلئے 6 ارکان اسمبلی کا باغی گروپ قائم کرنا ضروری تھا۔ اس تنازعہ کے پیدا ہونے کے فوری بعد ممبئی کی سینئر پارٹی قائد دمانیہ نے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ ان کا اختلاف عام آدمی پارٹی کے سربراہ سے اصولوں کی بنیاد پر ہے۔ ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کے بارے میں نہیں۔ کجریوال کی تائید کرنے والے ارکان اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ شانتی اور پرشانت بھوشن کو یادو کے ساتھ پارٹی سے مخالف پارٹی سرگرمیوں کی بناء پر خارج کردیا جائے کیونکہ انہوں نے 3 قائدین کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے۔

اس الزام کا جواب دیتے ہوئے یادو اور بھوشن نے ایک مشترکہ مکتوب روانہ کرتے ہوئے الزامات کی تردید کردی اور کہا کہ وہ کجریوال کو قومی کنوینر کے عہدہ سے ہٹانا نہیں چاہتے تھے۔ دمانیہ کے ترک تعلق کے فیصلہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پارٹی کے دہلی کنوینر اشوتوش نے کہا کہ پارٹی کو سرکاری طور پر اس کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بعدازاں پارٹی کی مہاراشٹرا شاخ کی قائد پریتی شرما مینن نے دمانیہ سے ملاقات کی اور کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اس لئے کیا ہیکہ وہ بہت زیادہ الجھن میں مبتلاء تھیں۔

عام آدمی پارٹی نے ماضی میں کانگریس پارٹی ارکان سے روابط کے الزام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ارکان اسمبلی سے ربط پیدا کرنا نہ تو غیرقانونی تھا اور نہ غیراخلاقی۔ عام آدمی پارٹی قائد اشیش کھیتان نے اس اقدام کو جائز قرار دینے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے سیاسی اتحاد ملک گیر سطح پر ہوتے ہی رہتے ہیں اور انہیں شکار کرنے کے مترادف قرار نہیں دیا جاتا۔ ایک اور قائد کمار وشواس نے سابق پارٹی رکن اسمبلی راجیش گرگ کے الزام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی ٹکٹ کیلئے اسے بلیک میل کرنا چاہتے ہیں۔ کانگریس اور بی جے پی نے آج چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا کیونکہ مبینہ طور پر ان پر الزام عائد کیا گیا ہیکہ گذشتہ سال اسمبلی انتخابات کا سامنا کرنے سے گریز کرتے ہوئے تشکیل حکومت کیلئے انہوں نے ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کی تھی۔ دہلی پردیش کانگریس کے نئے صدر اجئے ماکن نے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی کی تائید کے مخالف تھے۔

TOPPOPULARRECENT