Monday , January 22 2018
Home / سیاسیات / کجریوال پر نئی دہلی میں انڈوں اور پتھروں کی بارش

کجریوال پر نئی دہلی میں انڈوں اور پتھروں کی بارش

نئی دہلی ۔ 13 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک نامعلوم شرپسند نے آج عام آدمی پارٹی کے صدر اروند کجریوال پر سلطان پور مجرا اسمبلی حلقہ شمال مغربی دہلی میں انڈوں اور پتھروں کی بارش کردی۔ تاہم کجریوال اس واقعہ میں زخمی نہیں ہوئے۔ پارٹی کے کارکن کے بموجب کجریوال جلیبی چوک سلطان پور مجرا میں تیسری ’’جن سبھا‘‘ منعقد کر رہے تھے جبکہ ایک نامعلو

نئی دہلی ۔ 13 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک نامعلوم شرپسند نے آج عام آدمی پارٹی کے صدر اروند کجریوال پر سلطان پور مجرا اسمبلی حلقہ شمال مغربی دہلی میں انڈوں اور پتھروں کی بارش کردی۔ تاہم کجریوال اس واقعہ میں زخمی نہیں ہوئے۔ پارٹی کے کارکن کے بموجب کجریوال جلیبی چوک سلطان پور مجرا میں تیسری ’’جن سبھا‘‘ منعقد کر رہے تھے جبکہ ایک نامعلوم شخص نے ان پر انڈے اور پتھر پھینکے اور فرار ہوگیا۔ انڈے اور پتھر اس شہ نشین کے قریب گرے جہاں سے کجریوال حاضرین کو مخاطب کر رہے تھے۔ وہ محفوظ رہے۔ کجریوال نے نریندر مودی کے ’’نکسل‘‘ تبصرہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی زبان وزیراعظم کیلئے مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے حکمرانی پر بی جے پی کو مہارت حاصل ہونے کے ادعاء پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی حکمرانی سے رشوت خوری کے صفائے کا فن سیکھ لے تو مناسب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے ایک جلسہ عام میں انہیں نکسل قرار دیا تھا۔ کجریوال نے سوال کیا کہ کیا میں نکسل ہوں ؟ کیا مجھے جنگل چلے جانا چاہئے؟ وہ وزیر پور اسمبلی حلقہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی زبان کسی وزیراعظم کے لئے مناسب نہیں ہے۔ کیا بی جے پی نے ایسے حملوں کی تربیت دی ہے۔ یہ پہلی بار ہے جبکہ اروند کجریوال نے ایک جلسہ عام میں وزیراعظم کے ’’نکسل‘‘ تبصرہ کا جواب دیا ہے۔ بی جے پی کو دہلی پر حکمرانی کا ایک موقع دینے کی مودی کی اپیل کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ وہ (پارٹی) حکومت چلانے کی ماہر ہو لیکن ہمیں حکمرانی کے نظام سے رشوت خوری کے صفائے کی ٹکنالوجی اور فن آتا ہے۔ بھگوا پارٹی پر جھونپڑیوں کے انہدام کا الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریبوں کی زمین پر قبضہ کرنے اور اسے بڑے کاروباری گھرانوں کے حوالہ کرنے کیلئے بی جے پی نے ایسا کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT