Sunday , November 19 2017
Home / سیاسیات / کجریوال کا آج نتیش کی دعوت پر دورہ پٹنہ

کجریوال کا آج نتیش کی دعوت پر دورہ پٹنہ

پٹنہ ۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار اور چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کل ایک تقریب میں ایک ہی شہ نشین پر نظر آئیں گے۔ یہ تقریب اس لئے اہمیت رکھتی ہے کیونکہ ریاست کے اسمبلی انتخابات سے قبل نتیش کمار کی چیف منسٹر دہلی کی جانب سے حوصلہ افزائی کی توقع ہے۔ کجریوال ایک سمینار میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کررہے ہیں جبکہ نتیش کمار اس کے میزبان ہے۔ جے ڈی یو نے دہلی میں عام آدمی پارٹی کے خلاف کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا تھا بلکہ جے ڈی یو کارکنوں نے کجریوال کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائی تھی۔ کجریوال کی سمینار میں موجودگی کو نوجوانوں کو نتیش کمار کی تائید میں ہموار کرنے اور نتیش کی شبیہہ کو اجاگر کرنے کی کوشش بھی سمجھا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT