Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / کجریوال کا فارمولہ ناقابل عمل، راجیہ سبھا میں اپوزیشن کا اعتراض

کجریوال کا فارمولہ ناقابل عمل، راجیہ سبھا میں اپوزیشن کا اعتراض

نئی دہلی ۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)دہلی حکومت کی جانب سے جفت اور طاق اعداد کی گاڑیوں کو متبادل ایام میں چلانے کی اجازت دینے کے فیصلہ پر راجیہ سبھا میں اپوزیشن جماعتوں نے شدید نکتہ چینی کی۔ اس فارمولے پر آئندہ ماہ سے عمل ہوگا۔ اپوزیشن نے اسے ایک ناقابل عمل اور انتہائی ناقص تجویز قرار دیا اور نظرثانی کی ضرورت ظاہر کی۔ راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران پرمود تیواری (کانگریس) یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ایک امتیازی اور ناقابل عمل فیصلہ ہے جس کی وجہ سے دہلی کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے اور اسے لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ تصور نہیں کیا جانا چاہئے۔ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ اس ضمن میں خصوصی ہدایت جاری کرے۔ کانگریس کے رکن کرن سنگھ نے بھی اس رائے سے اتفاق کیا۔ مملکتی وزیر پارلیمانی امور مختارعباس نقوی نے کہا کہ یہ فیصلہ دہلی حکومت سے تعلق رکھتاہے۔

TOPPOPULARRECENT