Monday , December 18 2017
Home / سیاسیات / کجریوال کا 16 اکٹوبر کو گجرات میں ریلی سے خطاب

کجریوال کا 16 اکٹوبر کو گجرات میں ریلی سے خطاب

نئی دہلی 5 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال 16 اکٹوبر کو گجرات میں پارٹی کی ایک ریلی سے خطاب کرینگے ۔ سینئر عام آدمی پارٹی قائدین سنجے سنگھ اور آشوتوش بھی ریاست کا دورہ کرنے والے ہیں اور وہ 9 اگسٹ کو ریاست میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کرینگے ۔ اس کے بعد 16 اکٹوبر کو اروند کجریوال کا جلسہ ہوگا ۔ پارٹی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ عام آدمی پارٹی ریاست میں بی جے پی کے اثر کو توڑنے اور اپنے وجود کا احساس دلانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ پارٹی کی یہ ریلی ایسے وقت میں ہو رہی ہے جبکہ ریاست میں بی جے پی کیلئے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں اور وہاں پٹیل برادری کیلئے تحفظات کے مطالبہ پر احتجاج ہو رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT