Thursday , November 23 2017
Home / سیاسیات / کجریوال کو خطرہ، عام آدمی پارٹی کو اندیشہ

کجریوال کو خطرہ، عام آدمی پارٹی کو اندیشہ

پولیس پر سکیورٹی میں غفلت برتنے کا الزام، اشوتوش کا دعویٰ
نئی دہلی ، 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے آج الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر اروند کجریوال پر سیاہی حملہ ’بڑے ریہرسل‘کا حصہ ہے کہ ممکنہ طور پر انھیں مستقبل میں ’جسمانی نقصان‘ پہنچایا جاسکے اور یہ کہ دہلی پولیس کی طرف سے اُن کے معاملے میں سکیورٹی میں دانستہ طور پر کوتاہی برتی جارہی ہے۔ پارٹی لیڈر اشوتوش نے دعویٰ کیا کہ کوئی بھی سکیورٹی پرسن نے چیف منسٹر دہلی کی جو زیڈ پلس زمرے میں آتے ہیں، پنجاب میں عوامی ریلی سے خطاب کے بعد وہاں سے قومی دارالحکومت کو واپسی کیلئے اُن کے حالیہ ٹرین سفر کے دوران نگہبانی نہیں کی ۔ اشوتوش نے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا کی قیامگاہ پر پریس کانفرنس میں میڈیا والوں کو بتایا: ’’مجھے یہاں مخصوص طریقہ یا نہج دکھائی دے رہا ہے۔ اس میں گہری سازش ہے اور یہ معروف حقیقت ہے کہ دہلی پولیس راست طور پر دفتر وزیراعظم کے تابع ہے ، نہ کہ وزارت داخلہ۔ سیاہی حملہ اشارہ ہے کہ یہ واقعات بڑے ریہرسل کا حصہ ہیں۔‘‘

TOPPOPULARRECENT