کجریوال کو شدید بخار ،فریش نہیں

نئی دہلی۔ 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال کی خرابیٔ صحت کے بارے میں ہر ایک واقف ہے، لیکن انہوں نے ان کے کام سے ان کی صحت کو اتنا متاثر ہوتے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ ان کی صحت کے بارے میں تازہ ترین رپورٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ دہلی کے نامزد چیف منسٹر کو شدید بخار ہے۔ ان کے معالج ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں بہت زی

نئی دہلی۔ 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال کی خرابیٔ صحت کے بارے میں ہر ایک واقف ہے، لیکن انہوں نے ان کے کام سے ان کی صحت کو اتنا متاثر ہوتے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ ان کی صحت کے بارے میں تازہ ترین رپورٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ دہلی کے نامزد چیف منسٹر کو شدید بخار ہے۔ ان کے معالج ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں بہت زیادہ کھانسی ہوگئی ہے۔ ذیابیطس بھی بے قابو ہے۔ ٹی وی چیانلوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کجریوال نے کہا تھا کہ ان کی نشانی ’’مفلر‘‘ ان کا انداز نہیں بلکہ موسم سرما میں بیماریوں سے بچنے کیلئے ہے۔ انہوں نے اپنے کان اور گردن کو چھپانے کیلئے بہتر طریقہ جاننا چاہا تھا تاکہ وہ مفلر استعمال کرنا بند کردیں۔ بیماری کے باوجود کجریوال نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ دہلی میں کجریوال کے خلاف نفرت انگیز انتخابی مہم چلانے کے بعد دونوں قائدین کی یہ پہلی ملاقات تھی۔

TOPPOPULARRECENT