Sunday , November 19 2017
Home / سیاسیات / کجریوال کو فحش رویہ اختیار کرنے کا حق نہیں ، جیٹلی کا ریمارک

کجریوال کو فحش رویہ اختیار کرنے کا حق نہیں ، جیٹلی کا ریمارک

نئی دہلی 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال پر شدید تنقید کرتے ہوئے وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج اُنھیں اور عام آدمی پارٹی کے قائدین کو عوامی لب و لہجہ کی سطح کو گھٹادینے کا مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہاکہ سرکاری عہدوں پر فائز اشخاص کو ایسا کوئی حق حاصل نہیں ہوجاتا کہ وہ کسی بھی نوعیت کی گھٹیا زبان میں بات کریں۔ دہلی کرکٹ باڈی ڈی ڈی سی اے میں مبینہ بدعنوانی کے معاملہ میں کجریوال اور اُن کی پارٹی کے قائدین کی طرف سے مسلسل تنقیدوں کا شکار جیٹلی نے کہاکہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی کامیابی ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کانگریس پارٹی کو گمراہ کرچکی ہے کہ فحش زبان ووٹ دلاتی ہے۔ اُنھوں نے استفسار کیاکہ چیف منسٹر دہلی نے وزیراعظم اور دیگر کے تعلق سے جس طرح کے بیانات جاری کئے کیا حکومت کے کسی منصب پر فائز شخصیت کیلئے یہ زیب دیتا ہے؟

TOPPOPULARRECENT