Saturday , June 23 2018
Home / سیاسیات / کجریوال کو پرشانت بھوشن کا ایک اور مکتوب

کجریوال کو پرشانت بھوشن کا ایک اور مکتوب

نئی دہلی۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے ناراض لیڈر پرشانت بھوشن نے پارٹی سربراہ اروند کجریوال کو ایک اور مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان کی جانب سے اٹھائے گئے دیرینہ مسائل کی سمت توجہ دلائی۔ سماجی کارکن و وکیل پرشانت بھوشن نے اِن اطلاعات کو بھی مسترد کردیا کہ اگر کجریوال نے مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کیا تو انہوں نے قومی عاملہ

نئی دہلی۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے ناراض لیڈر پرشانت بھوشن نے پارٹی سربراہ اروند کجریوال کو ایک اور مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان کی جانب سے اٹھائے گئے دیرینہ مسائل کی سمت توجہ دلائی۔ سماجی کارکن و وکیل پرشانت بھوشن نے اِن اطلاعات کو بھی مسترد کردیا کہ اگر کجریوال نے مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کیا تو انہوں نے قومی عاملہ سے مستعفی ہونے کی پیشکش کی ہے۔ پرشانت بھوشن نے کہا کہ قومی عاملہ سے مستعفی ہونے کی پیشکش انہوں نے کبھی نہیں کی لیکن دیرینہ مسائل کے تعلق سے اروند کجریوال کو انہوں نے مکتوب ضرور تحریر کیا ہے، تاہم انہوں نے مزید صراحت نہیں کی اور یہ بھی نہیں بتایا کہ اس مکتوب میں کن مسائل کا ذکر کیا گیا ہے۔ بھوشن نے کہا کہ یہ وہی مسائل ہیں جن کے بارے میں ہم بات کرتے رہے ہیں لیکن اس مکتوب میں ان تمام کی مزید صراحت کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT