کجریوال کو کریم نگر مسلم بہبود کمیٹی کی مبارکباد

کریم نگر /12 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر مسلم بہبود کمیٹی کے صدر سید محی الدین ، نائب صدر محمد ندیم الدین صدیقی جنرل سکریٹری ریاض علی رضوی خازن سید ضمیر الدین و دیگر ارکان نے سید امام الدین محسن محی الدین ، محمد عبداللہ جوائنٹ سکریٹری ، سید عرفان الحق و دیگر نے نئی دہلی میں حالیہ اسمبلی انتخابات میں زبردست فتح پر عام آدمی پار

کریم نگر /12 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر مسلم بہبود کمیٹی کے صدر سید محی الدین ، نائب صدر محمد ندیم الدین صدیقی جنرل سکریٹری ریاض علی رضوی خازن سید ضمیر الدین و دیگر ارکان نے سید امام الدین محسن محی الدین ، محمد عبداللہ جوائنٹ سکریٹری ، سید عرفان الحق و دیگر نے نئی دہلی میں حالیہ اسمبلی انتخابات میں زبردست فتح پر عام آدمی پارٹی امیدواروں مسلم و غیر مسلم رائے دہندوں کو مبارکباد دی ۔ ایک صحافتی بیان میں انہو ںنے کہا کہ ملک میں شرپسند کے ناپاک عزائم کو روکنے اور بی جے پی اور اس جیسے شرپسند ذہنیت رکھنے والی دیگر پارٹیوں اور تنظیموں کو نئی دہلی کے ووٹرس نے زبردست سبق سکھایا ہے ۔ فرقہ پرست قائدین نے زہر افشانی کرتے ہوئے سارے ملک کی فضاء کو خراب کرنے کی کوشش می ںہے ۔ ایسے میں دہلی انتخابات کے نتائج سیکولر ذہنیت کے ح امل قائدین و عوام کیلئے راحت کا باعث ہیں ۔ دہلی کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کریم نگر مسلم بہبود کمیٹی کے قائدین نے کہا کہ دہلی کے عوام نے کجریوال کو کامیاب کرتے ہوئے ایک تاریخ رائج کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT