Monday , January 22 2018
Home / سیاسیات / کجریوال کی آج پارٹی قومی عاملہ میٹنگ میں عدم شرکت

کجریوال کی آج پارٹی قومی عاملہ میٹنگ میں عدم شرکت

نئی دہلی 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کل منعقد شدنی اہم قومی عاملہ میٹنگ میں شرکت نہیں کر رہے ہیں، سینئر عام آدمی پارٹی قائدین نے آج ان سے دہلی سکریٹریٹ میں ملاقات کرتے ہوئے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع نے کہا کہ پارٹی کے نیشنل سکریٹری پنکج گپتا ، دہلی یونٹ کے کنوینر اور سکریٹری دلیپ پانڈے اور دی

نئی دہلی 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کل منعقد شدنی اہم قومی عاملہ میٹنگ میں شرکت نہیں کر رہے ہیں، سینئر عام آدمی پارٹی قائدین نے آج ان سے دہلی سکریٹریٹ میں ملاقات کرتے ہوئے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع نے کہا کہ پارٹی کے نیشنل سکریٹری پنکج گپتا ، دہلی یونٹ کے کنوینر اور سکریٹری دلیپ پانڈے اور دیگر پارٹی قائدین بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔ذرائع نے کہا کہ کجریوال جو پارٹی کے نیشنل کنوینر ہیں، انہوں نے کل کی میٹنگ میں عدم شرکت کی وجہ اپنی خرابیٔ صحت اور سرکاری مصروفیت بیان کی ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ کل کے لائحہ عمل کے تعلق سے بات ہوئی جہاں یوگیندر یادو اور پرشانت بھوشن کو سیاسی امور کی کمیٹی سے ہٹادینے کے تعلق سے تجویز پیش کی جائے گی۔ قبل ازیں کجریوال نے کہاکہ تنظیم میں داخلی طور پر جو کچھ ہورہا ہے اُس سے اُن کے ’’جذبات مجروح ہوگئے ہیں اور اُنھیں تکلیف ہورہی ہے‘‘۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ ’’ناپسندیدہ کشمکش‘‘ ہے جس نے عوام کے پارٹی پر ظاہر کردہ اعتماد سے ’’غداری‘‘ کی ہے۔

اُنھوں نے کہاکہ وہ دہلی کی حکمرانی پر توجہ مرکوز کریں گے۔ اُنھوں نے اِس گندی لڑائی میں شمولیت کی تردید کی اور کہاکہ وہ عوام کا اعتماد کسی بھی حالت میں ٹوٹنے نہیں دیں گے۔ عام آدمی پارٹی میں اختلافات اُبھر آئے ہیں۔ سینئر عام آدمی پارٹی قائدین پرشانت بھوشن اور یوگیندر یادو پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ کجریوال کو پارٹی کے کنوینر کے عہدہ سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کی قومی عاملہ کا اجلاس کل مقرر ہے تاکہ تمام مسائل بشمول پارٹی میں اختلافات کے تازہ ترین تنازعہ کی یکسوئی کی جاسکے۔ دریں اثناء بھوشن نے ٹی وی چیانل پر ایک انٹرویو دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی دہلی کے ایک کلیدی رکن اشیش کھیتننے شانتی بھوشن، اُن کے فرزند اور دختر پرشانت اور شالینی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ پارٹی کے تمام شعبوں پر اپنے کنٹرول کے خواہاں ہیں۔ کھیتن نے ٹوئٹر پر تحریر کیاکہ جو لوگ مضحکہ خیز ایک شخص کی پارٹی کا نظریہ پیش کررہے ہیں، چاہتے ہیں کہ عام آدمی پارٹی ایک خاندان کی ملکیت بن جائے۔

TOPPOPULARRECENT