Wednesday , August 15 2018
Home / ہندوستان / کجریوال کی اسمبلی میں غیرموجودگی ،معاملہ عدالت پہنچا

کجریوال کی اسمبلی میں غیرموجودگی ،معاملہ عدالت پہنچا

نئی دہلی11جون (سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کے وزیراعلی اروند کجریوال کی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں غیرموجودگی کا معاملہ پیر کو عدالت پہنچ گیا۔دہلی حکومت میں سابق وزیر اور کراول نگر میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی کپل مشرا اس معاملہ پر دہلی ہائی کورٹ پہنچے تھے ۔ عدالت نے مشرا کو اس معاملہ پر عرضی دائر کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ امید ہے کہ عدالت اس معاملہ پر منگل کو سماعت کرسکتی ہے ۔عام آدمی پارٹی کے باغی رکن اسمبلی کا الزام ہے کہ اسمبلی میں وزیراعلی کی موجودگی دس فیصد بھی نہیں ہے ۔ عدالت پہنچنے کے بعد مشرا نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ کجریوال کو ہدایت دی جائے کہ اسمبلی کی کارروائی کے دوران موجود رہیں۔ اس کے علاوہ عدالت لیفٹننٹ گورنر اور دہلی اسمبلی کے اسپیکر سے بھی وزیراعلی کی موجودگی لازمی قرا ر دینے کو کہے ۔مشرا نے اپنی عرضی میں کہا کہ تمام اراکین اسمبلی کی اسمبلی میں 75فیصد موجودگی کو لازمی بنایا جائے ۔ اراکین اسمبلی، وزرا اور وزیراعلی کی پچاس فیصد سے کم حاضری پر ‘ کام نہیں تنخواہ نہیں’کا فارمولہ نافذ کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT