Friday , June 22 2018
Home / سیاسیات / کجریوال کی تائید سے کانگریس کاانکار

کجریوال کی تائید سے کانگریس کاانکار

نئی دہلی 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کجریوال کی دہلی کے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ سے ملاقات کے بعد حکومت کے قیام کی قیاس آرائیوں کو تقویت ملی ہے لیکن کانگریس نے عام آدمی پارٹی کی تائید کو خارج از بحث قرار دیا ہے۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اروندر سنگھ لولی نے کہاکہ کسی بھی صورت میں کانگریس کی جانب سے عام آدمی پارٹی کی تائید نہیں کی جائے گی کیونکہ کانگریس کجریوال کی تائید کے بجائے تازہ اسمبلی انتخابات کو ترجیح دیتی ہے۔ وہ اِسلئے کہ کجریوال نے فروری میں اقتدار سے سبکدوش ہوتے ہوئے دہلی کے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔

اسمبلی سے بی جے پی کے
دوارکان اسمبلی مستعفی
پٹنہ۔/20مئی، ( سیاست ڈاٹ کام) بہار میں بی جے پی کے دو ناراض ارکان اسمبلی نے ریاستی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔ اسمبلی کے عبوری سکریٹری پھول جھا نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ وجے کمار مشرا اور رانا گنگیشور سنگھ نے اسپیکر اودے نارائن چودھری سے ملاقات کی اور اپنا استعفی پیش کیا جس کے بعد دونوں ارکان اسمبلی کے استعفوں کو منظور کئے جانے کا اعلان جاری کیا گیا۔ اسمبلی میں مشرا دربھنگہ ڈسٹرکٹ کے جالے اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں جبکہ سنگھ سمستی پور ڈسٹرکٹ کے محی الدین نگر اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان دونوں کے استعفوں سے 237 رکنی اسمبلی میں بی جے پی ارکان کی تعداد 88ہوگئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT