Tuesday , December 11 2018

کجریوال کی صدرجمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نامزد چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج صدرجمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کرکے ان کے آشیرواد اور رہنمائی کیلئے شکریہ ادا کیا۔ اس کے جواب میں صدرجمہوریہ نے کجریوال کو دو کتابیں ’’دستور ہند‘‘ اور ’’افکار و عکاسی‘‘ جس کے مصنف وہ خود ہیں، بطور تحفہ پیش کیں۔ عام آدمی پارٹی قائد منیش سیسوڈیہ نے اسے

نئی دہلی ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نامزد چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج صدرجمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کرکے ان کے آشیرواد اور رہنمائی کیلئے شکریہ ادا کیا۔ اس کے جواب میں صدرجمہوریہ نے کجریوال کو دو کتابیں ’’دستور ہند‘‘ اور ’’افکار و عکاسی‘‘ جس کے مصنف وہ خود ہیں، بطور تحفہ پیش کیں۔ عام آدمی پارٹی قائد منیش سیسوڈیہ نے اسے خیرسگالی ملاقات قرار دیا اور کہا کہ بات چیت کا کوئی خصوصی ایجنڈہ نہیں تھا۔ دریں اثناء کجریوال نے کہا کہ وہ اپنے لئے زیڈ پلس سیکوریٹی قبول نہیں کریں گے۔ عام آدمی پارٹی نے کہا کہ حالانکہ ان کی پارٹی کی زبردست کامیابی کے بعد ان کی سیکوریٹی میں اضافہ کردیا ہے لیکن عام آدمی پارٹی قائد اشوتوش رانا نے کہا کہ زیڈ پلس سیکوریٹی قبول کرنے کیلئے پولیس ٹھوس وجوہات پیش کرے گی کہ اس سطح کا خطرہ ان کو لاحق ہے جس کی بناء پر اس قسم کی سیکوریٹی ان کیلئے ضروری ہے۔

TOPPOPULARRECENT