Tuesday , June 19 2018
Home / سیاسیات / کجریوال کی مرکز سے 3 ہزار کروڑ کی امداد طلبی

کجریوال کی مرکز سے 3 ہزار کروڑ کی امداد طلبی

ئی دہلی 9 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی سے ملاقات کی اور دہلی میونسپل کارپوریشن کے صفائی ملازمین ‘ ڈاکٹرس اور اساتذہ کی تنخواہوں کی اجرائی کیلئے 3000 کروڑ روپئے مرکز سے جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔ کجریوال کی جیٹلی کے ساتھ ملاقات ایک گھنٹہ کی رہی ۔ ملاقات کے وقت ڈپٹی چیف منسٹر منیش س

ئی دہلی 9 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی سے ملاقات کی اور دہلی میونسپل کارپوریشن کے صفائی ملازمین ‘ ڈاکٹرس اور اساتذہ کی تنخواہوں کی اجرائی کیلئے 3000 کروڑ روپئے مرکز سے جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔ کجریوال کی جیٹلی کے ساتھ ملاقات ایک گھنٹہ کی رہی ۔ ملاقات کے وقت ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیہ بھی موجود تھے ۔ دونوں نے مرکزی وزیر فینانس کو دہلی حکومت کی مالیاتی مجبوریوں سے واقف کروایا اور مرکزی حکومت سے مجالس مقامی کیلئے امداد کی اپیل کی ۔ ذرائع نے کہا کہ چیف منسٹر نے ان میونسپل کارپوریشنس کے ملازمین کی چھ ماہ کی تنخواہوں کی اجرائی کیلئے مرکز سے امداد کی اپیل کی ہے جس کی جملہ رقم تین ہزار کروڑ روپئے تک ہوتی ہے ۔ بعد ازاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر منیش سیسوڈیا نے کہا کہ مسٹر کجریوال نے ارون جیٹلی کو دہلی حکومت کی مالیاتی صورتحال سے واقف کروایا ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اس مسئلہ کا جائزہ لے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہلی کی جانب سے مرکز کو 1.37 لاکھ کروڑ روپئے کے ٹیکسیس ادا کئے جاتے ہیں اس کے جواب میں صرف 325 کروڑ کا مرکزی محاصل میں حصہ ملتا ہے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے اس امیدکا اظہار کیا کہ مرکزی حکومت ریاست کی مدد کریگی ۔

TOPPOPULARRECENT