Tuesday , September 25 2018
Home / سیاسیات / کجریوال کی ممتاسے ملاقات، تائید کا حصول

کجریوال کی ممتاسے ملاقات، تائید کا حصول

نئی دہلی ۔ 25 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے آج چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی تائید کی جنہوں نے ان سے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ کے تبصروں پر ممتا بنرجی سے ’’مشورہ‘‘ حاصل کرنے آج ان سے ملاقات کی تھی۔ ممتا بنرجی نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ حد سے زیادہ دخل اندازی وفاقی ڈھانچہ کیلئے ناقابل قبول ہے۔ ریاستی

نئی دہلی ۔ 25 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے آج چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی تائید کی جنہوں نے ان سے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ کے تبصروں پر ممتا بنرجی سے ’’مشورہ‘‘ حاصل کرنے آج ان سے ملاقات کی تھی۔ ممتا بنرجی نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ حد سے زیادہ دخل اندازی وفاقی ڈھانچہ کیلئے ناقابل قبول ہے۔ ریاستی حکومت منتخبہ حکومت ہے۔ مرکزی حکومت بھی ایک منتخبہ ادارہ ہے۔ ہر منتخبہ ادارہ کا ایک دائرہ کار ہوتا ہے ، جس کا ایک دوسرے کو احترام کرنا چاہئے۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ کجریوال نے ان سے ’’مشورہ‘‘ کرنے کیلئے ملاقات کی تھی۔ ممتا بنرجی دہلی میں تبدیلیوں پر گہری نظر رکھیں گی۔ کجریوال اور ممتا بنرجی قبل ازیں بھی ایک دوسرے کی تائید کرتے تھے۔

TOPPOPULARRECENT