Tuesday , January 16 2018
Home / Top Stories / کجریوال کی نجیب جنگ سے ملاقات، تشکیل حکومت کی کوشش

کجریوال کی نجیب جنگ سے ملاقات، تشکیل حکومت کی کوشش

نئی دہلی 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کجریوال نے آج لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ سے ملاقات کی۔ جبکہ اُن کی پارٹی کے ارکان اسمبلی کا ایک گوشہ حکومت کے دوبارہ قیام کے امکانات تلاش کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔ نجیب جنگ کے ساتھ نصف گھنٹے کی ملاقات کے دوران کجریوال کے ساتھ اُن کی پارٹی کے سینئر لیڈر منیش سیسوڈیہ بھی موجود تھ

نئی دہلی 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کجریوال نے آج لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ سے ملاقات کی۔ جبکہ اُن کی پارٹی کے ارکان اسمبلی کا ایک گوشہ حکومت کے دوبارہ قیام کے امکانات تلاش کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔ نجیب جنگ کے ساتھ نصف گھنٹے کی ملاقات کے دوران کجریوال کے ساتھ اُن کی پارٹی کے سینئر لیڈر منیش سیسوڈیہ بھی موجود تھے۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر نے ملاقات کے بعد وہاں موجود میڈیا سے بات چیت نہیں کی۔ ذرائع نے کہاکہ ملاقات میں حکومت کے قیام کے مسئلہ پر بات چیت کی گئی ہے۔

حالیہ انتخابات میں پارٹی کے ناقص مظاہرہ کے بعد اِس کے چند ارکان اسمبلی نے گزشتہ ہفتہ یہ تجویز پیش کی تھی کہ دہلی میں پھر ایک مرتبہ حکومت تشکیل دینے کے امکانات تلاش کئے جائیں۔ اِس مقصد کے لئے کانگریس یا بی جے پی کی تائید بھی لی جاسکتی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے ذرائع نے کہاکہ اِس پارٹی کے ارکان اسمبلی کی اکثریت فوری طور پر تازہ انتخابات نہیں چاہتی کیوں کہ اُن کے خیال میں مودی کی لہر اُن کی اُمیدوں پر پانی پھیر سکتی ہے۔ تاہم عام آدمی پارٹی نے اتوار کو کہا تھا کہ دہلی میں دوبارہ حکومت تشکیل نہیں دے گی۔

دہلی اسمبلی کے گزشتہ سال منعقدہ انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے پہلی مرتبہ مقابلہ کرتے ہوئے 28 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی اور کانگریس کے 8 ارکان اسمبلی کی تائید سے حکومت تشکیل دی تھی۔ 70 رکنی اسمبلی میں بی جے پی کے 32 ارکان ہیں اور اکالی دل کے ایک رکن اسمبلی کی تائید حاصل ہے لیکن اب بی جے پی ارکان اسمبلی کی تعداد گھٹ کر 28 ہوگئی ہے کیونکہ 3 ارکان ہرش وردھن، رمیش بیدھوری اور پرویش ورما پارلیمنٹ کے لئے منتخب ہوچکے ہیں۔ عام آدمی پارٹی جن لوک پال بل کو کانگریس اور بی جے پی کی مخالفت کے سبب منظور نہیں کرواسکی تھی اور 14 فروری کو استعفیٰ پیش کردیا گیا تھا اور 17 فروری سے دہلی میں صدر راج نافذ ہے۔

عام آدمی پارٹی دہلی میں دوبارہ تشکیل حکومت کی خواہاں
نئی دہلی ۔ 20 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال نے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ سے آج ملاقات کرتے ہوئے فوری طور پر اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں عوامی جلسے منعقد کرتے ہوئے یہ معلوم کیا جائے گا کہ کیا پارٹی کو دوبارہ حکومت تشکیل دینی چاہئے ۔ کجریوال نے گورنر کو ایک مکتوب بھی پیش کیا جس میں عوامی جلسوں کے ذریعہ رائے حاصل کرنے کا ذکر کیا گیا ہے۔ پارٹی کے ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے انتہائی ناقص مظاہرہ کے بعد آج پارٹی نے اپنا موقف تبدیل کردیا ہے کیونکہ پارٹی ارکان اسمبلی کی اکثریت دوبارہ کانگریس کی تائید حاصل کرتے ہوئے دہلی میں حکومت تشکیل دینے کے حق میں ہے۔ ایک اور پارٹی لیڈر نے بتایا کہ آئندہ چند دن میں عوامی رائے معلوم کرنے کیلئے ریفرنڈم کرانے کی تجویز ہے۔

TOPPOPULARRECENT