Saturday , December 16 2017
Home / Top Stories / کجریوال کی ویگن آر کا سکریٹریٹ کے روبرو سرقہ

کجریوال کی ویگن آر کا سکریٹریٹ کے روبرو سرقہ

نئی دہلی ۔ 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی جانب سے 2015ء اسمبلی انتخابات تک استعمال ہونے والی ویگن آر کار کا آج دہلی سکریٹریٹ کے باہر سرقہ کرلیا گیا۔ پولیس کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ یہ واقعہ دوپہر میں پیش آیا اور تقریباً ایک بجے پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔ اس کار کو دہلی سکریٹریٹ کے باہر سڑک کے کنارے پارک کیا گیا تھا۔ عام آدمی پارٹی کارکنوں نے اس واقعہ پر برہمی کا اظہار کیا اور ایسے ویڈیوز پوسٹ کئے جس میں کجریوال کو یہ کار بالخصوص 2014ء یوم جمہوریہ کے موقع پر استعمال کرتے دکھایا گیا۔ انہوں نے پہلی مرتبہ دہلی چیف منسٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ کار خود ڈرائیو کی تھی اور یہ ’’عام آدمی‘‘ کی پہچان بن گئی تھی۔ پارٹی کارکنوں کا یہ احساس ہیکہ اس کار سے ان کا خاص لگاؤ ہے اور عام آدمی پارٹی کے نشیب و فراز میں یہ کار ہمیشہ ساتھ رہی۔ عام آدمی پارٹی ہریانہ کے کنوینر نوین جئے ہند نے اس کار کا پتہ بتانے والے کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT