Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / کجریوال کی پالیسیوں پر ماویسٹوں کا استفسار

کجریوال کی پالیسیوں پر ماویسٹوں کا استفسار

ماویسٹوں کے خلاف گرین ہنٹ پر ردعمل ظاہر کرنے پر زور

ماویسٹوں کے خلاف گرین ہنٹ پر ردعمل ظاہر کرنے پر زور
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ماویسٹوں نے عام آدمی پارٹی قائد اروند کجریوال کے سامنے دس سوال رکھتے ہوئے ان سے اس پر اپنا موقف ظاہر کرنے کی خواہش کی ہے ۔ ہندی زبان میں تحریر کردہ مکتوب جس کی کاپی صحافت کے لیے روانہ کی گئی ہے ماویسٹس نے سوال کیا آزادی کے وقت ملک میں 40 ملٹی نیشنل کمپنیاں تھیں ۔ اور اب 4000 ملٹی نیشنل کمپنیاں جب کہ کانگریس اور بی جے پی ان کے لیے سرخ قالین استقبال کرتے ہیں ۔ اس پر آپ کی پارٹی کا کیا موقف ہے؟ شمال مشرق اور کشمیر کے عوام انسانی حقوق کے لیے لڑائی کررہے ہیں اور ہندوستانی فوج ان کی تحریکوں کو کچل رہی ہے آپ برسر اقتدار آنے پر آپ کا موقف کیا ہوگا ؟ ترقی کے نام پر زائد از 6 کروڑ عوام کو بے گھر کیا گیا

۔ ٹاٹا برلا ، ویدناتھ ، پوسکو کمپنیوں کے متعلق آپ کا کیا موقف ہے ؟ نیوکلیر اور دفاعی معاملت پر آپ کا کیا موقف ہے ؟ آیا آپ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیے اپنے خزانوں کے دہانے کھول دیں گے ؟ حکومت نے ریٹیل کاروبار میں 51 فیصد سرمایہ کاری کی اجازت دی ہے ؟ آپ نے دہلی میں بیرونی سرمایہ کاری کی مخالفت کی ہے ۔ آیا آپ ملک کے دیگر علاقوں میں دہلی کی طرح بیرونی سرمایہ کاری کی مخالفت کرتے ہیں یا ٹی ایم سی ، بی جے پی وغیرہ کی طرح بیرونی سرمایہ کاری کی اجازت دیں گے ۔ عوامی احتجاج پر حکومت کی جانب سے لاٹھی چارج اور فائرنگ ایک سوالیہ نشان ہے آیا عوامی احتجاج کو موجودہ حکومت کی طرح نمٹیں گے ؟ آیا آپ معیشت کو بہتر بنائیں گے یا مغربی طرز اختیار کریں گے ؟ آیا آپ کسانوں کو زمین دیں گے ؟ ماویسٹوں نے ماویسٹس کے خلاف گرین ہنٹ مہم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ آیا آپ مختلف دیہاتوں میں فرضی انکاونٹرس کی ہمت افزائی کریں گے ؟ آیا آپ ان فرضی انکاونٹرس کی تحقیقات کروائیں گے اور خاطیوں کو سزا دلوائیں گے ؟ ۔۔

TOPPOPULARRECENT