Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / کجریوال کی پیر کو گورنر نجیب سے ملاقات

کجریوال کی پیر کو گورنر نجیب سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لیفٹننٹ گورنر پر تنقید کے بعد کہ وہ تشکیل حکومت کیلئے بی جے پی کو مدعو کریں گے، عام آدمی پارٹی کے نیشنل کنوینر اروند کجریوال دوشنبہ کو نجیب جنگ سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع نے کہا کہ اروند نے گذشتہ روز لیفٹننٹ گورنر سے ملاقات کیلئے وقت مانگا تھا، لیکن انہیں بتایا گیا کہ یہ ملاقات پیر کو ہی ممکن ہے۔ اب ا

نئی دہلی ۔ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لیفٹننٹ گورنر پر تنقید کے بعد کہ وہ تشکیل حکومت کیلئے بی جے پی کو مدعو کریں گے، عام آدمی پارٹی کے نیشنل کنوینر اروند کجریوال دوشنبہ کو نجیب جنگ سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع نے کہا کہ اروند نے گذشتہ روز لیفٹننٹ گورنر سے ملاقات کیلئے وقت مانگا تھا، لیکن انہیں بتایا گیا کہ یہ ملاقات پیر کو ہی ممکن ہے۔ اب انہیں وقت دیا گیا ہے اور وہ لیفٹننٹ گورنر سے ملاقات کریں گے۔ کل کجریوال نے گورنر جنگ سے ملاقات کی خواہش کے ساتھ ساتھ یہ الزام عائد کیا تھا کہ وہ دہلی میں حکومت کی تشکیل کیلئے بی جے پی کو دعوت دینے والے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ عوام کی برہمی کے باوجود لیفٹننٹ گورنر ممکنہ طور پر بی جے پی کو مدعو کریں گے اور بی جے پی اسے قبول کرلے گی حالانکہ بی جے پی کے پاس ہنوز درکار عددی طاقت نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT