کجریوال کے تبصرے غیر ذمہ دارانہ: براڈ کاسٹ ایڈیٹرس اسوسی ایشن

نئی دہلی 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی قائد اروند کجریوال کے ذرائع ابلاغ کے بارے میں تبصروں کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے براڈ کاسٹ ایڈیٹرس اسوسی ایشن نے آج کہاکہ ایسی غیر واضح اور بھرپور الزام تراشی کا مقصد ذرائع ابلاغ کی ساکھ کو کم کرنا ہے جو اپنی ذمہ داری منصفانہ اور معروضی انداز میں نبھا رہی ہے۔ اسوسی ایشن نے کہاکہ ش

نئی دہلی 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی قائد اروند کجریوال کے ذرائع ابلاغ کے بارے میں تبصروں کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے براڈ کاسٹ ایڈیٹرس اسوسی ایشن نے آج کہاکہ ایسی غیر واضح اور بھرپور الزام تراشی کا مقصد ذرائع ابلاغ کی ساکھ کو کم کرنا ہے جو اپنی ذمہ داری منصفانہ اور معروضی انداز میں نبھا رہی ہے۔ اسوسی ایشن نے کہاکہ شاکی افراد کو ذرائع ابلاغ کا احتساب کرنے والے اداروں سے واضح شکایات اور ثبوتوں کے ساتھ رجوع ہونا چاہئے۔

بی ای اے نے کجریوال کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی مذمت کی۔ اسوسی ایشن نے کہاکہ یہ کہنا غلط ہے کہ ٹی وی چیانلس کسی شخص یا پارٹی کی تائید کرتے ہوئے جانبدارانہ رویہ اختیار کررہے ہیں۔ اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری ایم کے سنگھ نے صدر اسوسی ایشن شاذی زماں کی جانب سے مذمتی بیان جاری کیا۔ اسوسی ایشن مختلف صف اول کے خبررساں ٹی وی چیانلس کے ایڈیٹرس پر مشتمل ہے۔ دریں اثناء عام آدمی پارٹی نے اپنے قائد اروند کجریوال کے متنازعہ تبصرے کی مدافعت کرتے ہوئے کہاکہ اُن کا تبصرہ صرف صحافت کے ایک گوشے کے خلاف تھا جو بی جے پی اور اُس کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کے ایجنڈہ پر عمل کررہا ہے۔

پارٹی کے سینئر قائد سنجے سنگھ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کجریوال نے یہ کہا تھا کہ صحافت کا ایک گوشہ مودی اور بی جے پی کے ایجنڈہ پر عمل آوری کررہا ہے۔ اُن کا تبصرہ ایسے ہی افراد کے خلاف تھا جو خبروں کو مسخ کرتے ہیں اور پیڈ نیوز شائع کرتے ہیں۔ پارٹی کے ترجمان اور سابق خبررساں چیانل کے ایڈیٹر آشوتوش نے جو پریس کانفرنس میں شریک تھے، نشاندہی کی کہ حالیہ اسٹنگ آپریشن ظاہر کرتا ہے کہ بعض ادارے جو انتخابات سے پہلے اوپینین پولس منعقد کرتے ہیں، یہ انکشافات رقم کی ادائیگی کے معاوضے میں کرتے ہیں۔ ٹی وی چیانلس اور اوپینین پول کروانے والے اداروں کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT