Thursday , January 18 2018
Home / ہندوستان / کجریوال کے خلاف رشوت خوری درخواست کی 26 جولائی کو سماعت

کجریوال کے خلاف رشوت خوری درخواست کی 26 جولائی کو سماعت

نئی دہلی 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک مقامی عدالت نے فوجداری شکایت کی سماعت 26 جولائی کو مقرر کی ہے جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال پر دھمکا کر کانگریس اور بی جے پی سے رائے دہندوں کو رشوت حاصل کرنے اور گذشتہ اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو ووٹ دینے کی خواہش کی تھی۔ میٹرو پولیٹین مجسٹریٹ رچا گوسائیں سولنکی جنہوں نے قبل ازیں پولیس کو ہدایت دی تھی کہ کارروائی رپورٹ اس شکایت پر پیش کی جائے ‘مقدمہ کی آئندہ سماعت 26 جولائی کو مقرر کردی ۔ پولیس نے ہنوز اس مقدمہ میں کارروائی رپورٹ پیش نہیںکی ہے ۔ عدالت نے 3 فبروری کو سبزی منڈی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کو ہدایت دی تھی کہ کئی مسائل پر کارروائی رپورٹ پیش کی جائے جن میں یہ بھی شامل تھا کہ کیا کوئی ایسی شکایت انہیں وصول ہوئی ہے اور اگر ہوئی ہے تو اس پر کیا کارروائی کی گئی ۔وکیل اکرانت شرما نے عدالت میں درخواست پیش کی ہے ۔عدالت نے پولیس سے کہا کہ تفتیش کے بعد کیا کوئی قابل تعزیر جرم کجریوال کے خلاف ثابت ہوتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT