Wednesday , August 15 2018
Home / سیاسیات / کجریوال کے دفتر پر بی جے پی قائدین کا دھرنا

کجریوال کے دفتر پر بی جے پی قائدین کا دھرنا

نئی دہلی ۔ 13 جون ۔( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی قائدین اور عام آدمی پارٹی کے باغی لیجسلیٹر کپل مشرا نے آج چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کے دفتر پر دھرنا دیتے ہوئے اُن کی حکومت کی عدم کارکردگی کے خلاف احتجاج کیا اور اُس احتجاج کی نقل کی جو برسراقتدار عام آدمی پارٹی قائدین بشمول وزیراعلیٰ لیفٹننٹ گورنر کے آفس میں کررہے ہیں ۔ ایل جی آفس میں کجریوال اور اُن کے کابینی رفقاء دو راتوں سے قیام کئے ہوئے ہیں ۔ دہلی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر وجیندر گپتا اور ایم ایل اے منجیندر سنگھ سرسا نے کہا کہ عام آدمی پارٹی حکومت جب تک اُن کے مطالبے قبول نہیں کرتی اُن کا دھرنا بھی جاری رہے گا ۔ گپتا نے کہاکہ جب تک چیف منسٹر عوام کو پانی کی فراہمی کی یقین دہانی نہیں کراتے ہم ہمارا دھرنا جاری رکھیں گے ۔ یہ احتجاج کجریوال حکومت کے ’’نان پرفارمنس ‘‘ کے خلاف ہے ۔

TOPPOPULARRECENT