Friday , September 21 2018
Home / سیاسیات / کجریوال کے وزرا کی گھر کے کھانے سے تواضع

کجریوال کے وزرا کی گھر کے کھانے سے تواضع

نئی دہلی 14 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی میں اروند کجریوال کابینہ کے وزرا کی آج چیف منسٹر دہلی کے دفتر میں گھر کے پکے کھانو ں سے تواضع کی گئی ۔ یہ ضیافت خود چیف منسٹر نے کی تھی ۔ ایک وزیر نے بتایا کہ رام لیلا گراونڈ پر حلف برداری کے بعد تمام چھ وزرا بشمول ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیہ نے اروند کجریوال کے کیبن میں گھر کے پکے کھانوں سے ظہرانہ کیا ۔ یہ کھانا کجریوال کے گھر سے لایا گیا تھا ۔ کجریوال نے حلف برداری کے بعد اپنے دفتر میں تمام چھ نئے وزرا کے ساتھ ملاقات کی تھی اور یہاں ظہرانہ کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT