Friday , November 24 2017
Home / سیاسیات / کجریوال ۔ لالویادو کی گرمجوشانہ ملاقات پر تنازعہ

کجریوال ۔ لالویادو کی گرمجوشانہ ملاقات پر تنازعہ

چیف منسٹر دہلی سے ترک تعلق کرلینے انا ہزارے کا اعلان
ممبئی ۔ 24 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سماجی جہد کار انا ہزارے نے آج اپنے سابق ہمنوا اروند کجریوال اور لالو پرساد یادو کی گرمجوشانہ ملاقات پر ناراضگی کا اظہار کیاہے جنھوں نے جمعہ کے دن پٹنہ میں چیف منسٹر بہار نتیش کمار کی تقریب حلف برداری میں ایک دوسرے کو گلے لگایا تھا ۔ انھوں نے کہا کہ یہ اچھا ہی ہوا کہ میں نے اروند کجریوال سے ترک تعلق کرلیا بصورت دیگر میں بھی شک کے دائرہ میں کھڑا ہوجاتا ۔ احمدنگر میں اپنے آبائی گاؤں رالے گاؤں سدھی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انا ہزارے نے کہاکہ اروند کجریوال کا لالو یادو سے مصافحہ اور انھیں گلے لگانا مجھے پسند نہیں آیا اگرچیکہ غیرمتوقع ملاقات پر کجریوال نے وضاحت کردی ہے لیکن انا ہزارے جن کی کرپشن کے خلاف تحریک میں کجریوال بھی شریک تھے داغدار لیڈر لالو یادو سے ملاقات پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ اس ملاقات پر زبردست تنازعہ پیدا ہوگیا ہے کیونکہ سماجی میڈیا پر کجریوال ۔ لالو یادو کی گرمجوشانہ ملاقات پر تنقیدوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ عام آدمی پارٹی کے باغی لیڈر یوگیندر یادو نے بھی یہ الزام عائد کیا کہ کرپشن کے خلاف تحریک کو سیاسی کرپشن کے نذر کردیا گیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT