Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / کجریوال 48 سال کے ہوگئے وزیراعظم اور دیگر قائدین کی مبارکباد

کجریوال 48 سال کے ہوگئے وزیراعظم اور دیگر قائدین کی مبارکباد

نئی دہلی ۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال آج 48 سال کے ہوگئے۔ انہیں وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر سیاسی قائدین کے علاوہ بالی ووڈ اور اسپورٹس کی اہم شخصیات نے نیک خواہشات پیش کی۔ مودی نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو سالگرہ کی مبارکباد میں ان کی درازی عمر اور صحت کیلئے دعاگو ہوں۔ کجریوال نے ٹوئیٹر پر ہی ان کا شکریہ ادا کیا۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی، سینئر کانگریس قائد شیلاڈکشٹ، قائد اپوزیشن دہلی اسمبلی وجیندر گپتا، ڈپٹی چیف منسٹر بہار تیجیشوی یادو، سابق کرکٹ کھلاڑی ویریندر سہواگ، باکسنگ اسٹار وجیندر سنگھ، بالی ووڈ اداکار اور گلوکار رتیش دیشمکھ، آفتاب شیودیسانی اور وشال دادلانی نے کجریوال کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ چیف منسٹر دہلی نے ٹوئیٹر پر فرداً فرداً سب سے اظہارتشکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT