Wednesday , December 12 2018

کدم کے مسلم دشمن ریمارکس سے شیوسینا کی بے تعلقی

ممبئی ۔ 22 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) شیوسینا نے این ڈی اے کی ریالی میں نریندر مودی کے خطاب سے عین قبل اپنے ایک سینئر لیڈر رام داس کدم کی جانب سے کئے گئے مسلم دشمن ریمارکس سے بے تعلقی اختیار کی ہے۔ اور کہا ہے کہ یہ اُن کے شخصی نظریات ہیں جن سے پارٹی کے موقف کی کوئی جھلک نہیں ملتی۔ شیوسینا کے ایک ترجمان نے کہاکہ ’’رام داس کدم کی جانب سے دی

ممبئی ۔ 22 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) شیوسینا نے این ڈی اے کی ریالی میں نریندر مودی کے خطاب سے عین قبل اپنے ایک سینئر لیڈر رام داس کدم کی جانب سے کئے گئے مسلم دشمن ریمارکس سے بے تعلقی اختیار کی ہے۔ اور کہا ہے کہ یہ اُن کے شخصی نظریات ہیں جن سے پارٹی کے موقف کی کوئی جھلک نہیں ملتی۔ شیوسینا کے ایک ترجمان نے کہاکہ ’’رام داس کدم کی جانب سے دیئے گئے بیانات شری بالا صاحب ٹھاکرے ، ادھو جی ٹھاکرے اور شیوسینا پارٹی کے موقف سے ہم آہنگ نہیں ہیں، یہ اُن کے شخصی نظریات ہیں ‘‘۔ کدم نے اس ریالی میں مودی کی آمد کے موقع پر کہا تھا کہ ’’ان مسلمانوں نے پولیس سے جھگڑا کیا تھا اور اُن کی گاڑیوں کو نذر آتش کیا تھا ، انھوں نے ہمارے شہیدوں کے مجسمہ کی توڑ پھوڑ کی تھی ۔ ان مسلمانوں نے ہماری خاتون پولیس ملازمین پر دست درازی کی تھی اور مجھے یقین ہے کہ نریندر مودی اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایسی حرکات کو بخشا نہیں جائے گا ‘‘۔ کدم کے یہ ریمارکس 2012ء کے دوران ممبئی کے آزاد میدان پر ہوئی گڑبڑ سے متعلق تھے ۔

TOPPOPULARRECENT