Wednesday , June 20 2018
Home / جرائم و حادثات / کرانہ شاپ میں پولیس کا دھاوا شراب کی بوتلیں ضبط

کرانہ شاپ میں پولیس کا دھاوا شراب کی بوتلیں ضبط

شمس آباد /18 نومبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع سات امرائی میں شمس آباد آر جی آئی پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے کرانہ شاپ سے شراب کی بوتلیں ضبط کرلئے ۔ تفصیلات کے بموجب آر جی آئی پولیس نے سات امرائی میں واقع رمنا کرانہ شاپ میں دھاوا کیا ۔ جس میں 35 بیر اور 48 آفیسرس چوائس کوارٹرس کی بوتلیں برآمد ہوئی ۔ کرانہ شاپ مالک پی ینکٹ رمنا کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرکے شراب کی بوتلوں کو ضبط کرلیا ۔ آر جی آئی سب انسپکٹر نرسمہا چاری نے کارروائی انجام دی ۔

TOPPOPULARRECENT