Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کراٹے مقابلے میں کامیاب کھلاڑیوں کو تہنیت کی پیشکشی

کراٹے مقابلے میں کامیاب کھلاڑیوں کو تہنیت کی پیشکشی

نظام آباد:12؍ فرور ی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 27 ویں قومی سطح کے کراٹے مقابلوں میں اپنا شاندار مظاہرہ پیش کرتے ہوئے تمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو ضلع کلکٹر رونالڈ روس نے تہنیت پیش کی اور نیک خواہشات وابستہ کی ۔ آل انڈیا کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی سطح کے مقابلے تلک ٹوراسٹیڈیم نیو دہلی میں منعقد ہوئے ان قومی سطح کے مقابلوں میں 9 سال

نظام آباد:12؍ فرور ی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 27 ویں قومی سطح کے کراٹے مقابلوں میں اپنا شاندار مظاہرہ پیش کرتے ہوئے تمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو ضلع کلکٹر رونالڈ روس نے تہنیت پیش کی اور نیک خواہشات وابستہ کی ۔ آل انڈیا کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی سطح کے مقابلے تلک ٹوراسٹیڈیم نیو دہلی میں منعقد ہوئے ان قومی سطح کے مقابلوں میں 9 سالہ زمرہ میں سرینواسو ،11سالہ زمرہ میں منی کرشنا ، 13سالہ زمرہ میں منذر ،17سالہ زمرہ میں ونئے کمار ،20سالہ زمرہ میں سری کانت نے کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔ لڑکیوں کے شعبہ میں 18 سالہ گروپ میں سمراینکا نے کانسہ کا تمغہ حاصل کیا ۔ کلکٹریٹ کے حدود میں ضلع کلکٹرسے ملاقات کی ۔ کوچ رمیش کمار نے شرکت کی ۔ علاوہ ازیں قومی سطح کے کراٹے مقابلوں میں شاندار مظاہرہ کرنے والے ضلع کے کھلاڑیوں کو المپیک اسوسی ایشن ضلع صدر جی راملو اور ماسٹر محمد رفیع نے مبارکباد پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT